اصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ ’ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اب نافذ العمل ہے۔ اس کی خلاف ورزی نہ کریں۔‘ ایران کے تازہ حملے میں اسرائیل میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اسرائیلی حکومت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز سے باضابطہ طور پر اتفاق کر لیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ’اسرائیل جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دے گا۔‘ٹرمپ نے پیر کو واشنگٹن کے مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے لکھا: اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہو چکا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا آغاز ’تقریباً چھ گھنٹے بعد‘ ہو جائے گا جب دونوں ممالک اپنی فوجی کارروائیاں ’ختم‘ کر دیں گے۔
اب وہ وقت شروع ہو چکا ہے اور اس دوران ایران نے اسرائیل پر کئی میزائل داغے ہیں جس میں اسرائیلی ایمرجنسی حکام کے مطابق کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تنازع کے آغاز کے بعد سے یہ سب سے شدید ایرانی میزائل حملے تھے۔
تاہم اسرائیل نے ابھی تک جنگ بندی کی تجویز کو عوامی طور پر قبول نہیں کیا ہے جب کہ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے چند گھنٹے قبل اعلان کیا تھا کہ اسرائیل پر جنگ بندی نافذ ہو چکی ہے۔