اسرائیل کا امریکی صدر کی جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق، ایران کے ’آخری میزائل حملے‘ میں اسرائیل میں چار افراد ہلاک

اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز اس وقت قبول کی جب ’ایران پر حملوں کے اپنے مقاصد حاصل کر لیے گئے۔‘ جنگ بندی سے قبل ایران کے آخری حملے میں اسرائیل میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز اس وقت قبول کی جب ’ایران پر حملوں کے اپنے مقاصد حاصل کر لیے گئے۔‘

بیان کے مطابق، اسرائیل نے ایران کے جوہری ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل پروگرام کا خاتمہ کر دیا ہے۔اسرائیل کا مزید کہنا ہے کہ اس نے ’ایرانی فوجی قیادت کو شدید نقصان پہنچایا اور ایرانی حکومت کے درجنوں اہم مراکز تباہ کر دیے۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے ’تہران کے مرکز میں حکومتی اہداف کو شدید نقصان پہنچایا، سینکڑوں بسیج اہلکاروں اور ایران کے ایک اور سینئر جوہری سائنسدان کو بھی ہلاک کیا‘۔خیال رہے بسیج وہ ملیشیا ہے جسے ایرانی حکومت اکثر عوامی مظاہروں کو قابو کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔بیان کے ختتام پر کہا گیا ہے ’اسرائیل، صدر ٹرمپ اور امریکہ کا دفاعی حمایت اور ایرانی جوہری خطرے کے خاتمے میں شراکت داری پر شکریہ ادا کرتا ہے۔‘

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading