ایرانی قیادت کے بارے میں معلومات دینے پر امریکہ کا ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان

امریکہ نے ایرانی پاسدارانِ انقلابِ کے ’اہم رہنماؤں‘ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے ایک کروڑ ڈالر تک کے انعامات کی پیشکش کی ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس میں خاص طور پر 10 افراد کا حوالہ دیا گیا ہے۔ ان میں سے صرف چھ کے نام ظاہر کیے گئے ہیں جن میں نئے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی شامل ہیں۔

لاریجانی کو آج تہران کے وسطی علاقے میں ایک ریلی میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ افراد ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے مختلف فوجی شعبوں کی کمان اور رہنمائی کرتے ہیں۔

تل ابیب کے قریب آگ بجھانے کی کوششیں

تل ابیب کے نواح میں ایمرجنسی سروسز آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ اس سے قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے حزب اللہ کے ساتھ مل کر اسرائیل پر میزائل حملے کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

تل ابیب، وسطی اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجے تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading