ایئر انڈیا کی ممبئی۔ اورنگ آباد ۔اودئے پور پرواز دوبارہ شروع ہوگی‘سید امتیاز جلیل کی شش ثمر آور

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): مسافروں کی سہولت کے لئے دیوالی تہوار سے قبل اورنگ آباد ممبئی ادئے پور ایئر سروس شروع کی جائیگی۔ یہ تیقن ایئر انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مختلف تنظیموں کے نمائندہ وفد کو دیا۔ واضح رہے کہ دو دہائی قبل تک اورنگ آباد سے راجستھان کے لئے ایئر سروس دی جاتی رہی ہے جس کے سبب اندرون ملک سیاحوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا تھا۔ لیکن ۰۲ سال قبل یہ سروس بند کردی گئی۔ لہذا یہ سروس دوبارہ شروع کی جائے یہ مطالبہ زور پکڑتا جارہا تھا۔ لہذا صنعتکاروں سیاحوں اور عوام کے اسرار پر ایئر انڈیا نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ سروس دوبارہ سے شروع کی جائے اس ضمن میں ایک وفد نے ایئر انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر اشوینی لوہانی اور ایکزیکٹیو ڈائریکٹر میناکشی ملک سے ملاقات کی اور انھیں عوام کے احساسات سے واقف کروایا جس کے بعد متعلقہ کمپنی کے ذمہ داران نے اورنگ آباد ممبئی ادئے پور ایئر سروس شروع کرنے کے لئے نہ صرف رضا مندی کا اظہار کیا بلکہ یہ بھی تیقن دیا کہ دیوالی تہوار سے قبل یہ سروس شروع کردی جائیگی۔ممبر آف پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد امتیاز جلیل نے اورنگ آبا دشہر کی متاثرہ فضائی سروس کو مفید اور کارگر بنانے کے لئے ایئر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا سے نمائندگی کی تھی ۔امتیاز جلیل کے مطابق اگر شہر مںی فضائی سروس بہتر ہوگی تو شہر کی ٹوریزم اور انڈسٹریل ترقی میں تیزی ممکن ہے۔ اس کے پیش نظر جیٹ سروس بند ہونے کے بعد انھوں نے ایئر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کے اعلی افسران سے نمائندگی کی تھی۔ان کی اس پہل کے بعد اورنگ آباداسپائس جیٹ اور انڈیگو نے اورنگ آباد سے فلائٹ شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔اس طرح یہ سید امتیاز جلیل کے منتخب ہونے کے بعد پہلی کامیاب نمائندگی سامنے آئی ہے۔ جس کے لئے شہر بھر سے انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔ اس وفد میں ہوٹل انڈسٹری کے سنیل کوٹھاری اورنگ آباد ٹورزم ڈیولپمنٹ فورم کے صدر جسونت سنہ راجپوت سی ایم آئی کے صدر رام بھوگلے سیکریٹری نتن گپتا انڈیا اسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرس کے صدر پرنب سرکار اور نائب صدر راجیو مہرا بھی شامل تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading