مہاتما گاندھی کی بے عزتی پر لوک سبھا میں ہنگامہ، کانگریس نے کیا واک آؤٹ
بی جے پی رکن پارلیمنٹ اننت ہیگڑے کے ذریعہ مہاتما گاندھی کی بے عزتی کیے جانے کی آج کانگریس نے لوک سبھا میں زبردست تنقید کی ہے۔ اس ایشو پر کانگریس سمیت دوسری اپوزیشن پارٹیوں نے بھی لوک سبھا میں ہنگامہ کیا۔ کانگریس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ اپنے بیان پر ایوان میں معافی مانگیں۔ جب بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے معافی نہیں مانگی تو کانگریس نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔
دہلی ہائی کورٹ میں جامعہ تشدد معاملے کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی
15 دسمبر کو ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ تشدد معاملہ کی سماعت کے دوران دہلی ہائی کورٹ نے داخل عرضیوں پر جواب دینے کے لیے مرکز، دہلی پولس اور دیگر کو زیادہ وقت فراہم کیا ہے۔ معاملے کی جانچ پر سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ جانچ اب بھی جاری ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ جانچ کے لیے مزید وقت کی ضرورت ہے۔
December 15 Jamia Millia Islamia incident: Delhi High Court has listed the matter for further hearing on April 29. https://t.co/P8R4qFpE3i
— ANI (@ANI) February 4, 2020
بی جے پی کی چھٹپٹاہٹ اس کی شکست کی طرف اشارہ کر رہی ہے: نواب ملک
این سی پی لیڈر نواب ملک نے دہلی الیکشن کے پیش نظر ایک بیان دیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’جس طرح سے بی جے پی کے لیڈران دہلی انتخاب میں مندر کا ایشو اٹھا رہے ہیں، راجیو گاندھی کے والد کا نام تلاش کر رہے ہیں اور کیجریوال کو دہشت گرد بتا رہے ہیں، یہ ان کی چھٹپٹاہٹ ہے۔ یہ چھٹپٹاہٹ ظاہر کر رہی ہے کہ بی جے پی پوری طرح سے انتخاب ہار رہی ہے۔ دہلی کے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ دہلی میں الیکشن کے سبب تناؤ ہے۔‘‘
انڈر-19 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں آج ہندوستان کا مقابلہ پاکستان سے
انڈر-19 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں آج ایک انتہائی اہم میچ پوچفسٹروم واقع سینویس پارک میں کھیلا جانا ہے۔ جنوبی افریقہ میں ہو رہے اس عالمی کپ میں آج ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں لگاتار دوسری بار سیمی فائنل مقابلے میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ ہندوستانی ٹیم نے پچھلی بار ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر اس کے کطاب جیتنے کے خواب کو توڑا تھا۔
دہلی اسمبلی انتخاب: راہل اور پرینکا آج دہلی میں انتخابی ریلی سے کریں گے خطاب
8 فروری کو دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ووٹنگ ہونی ہے اور سبھی سیاسی پارٹیوں کی انتخابی تشہیر اپنے عروج پر ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی بھی آج دہلی میں انتخابی ریلی کا حصہ بنیں گے۔ کانگریس کے یہ دونوں سرکردہ لیڈران جنگ پورا اور سنگم وہار میں کانگریس امیدوار کے حق میں ریلی کریں گے۔
Delhi: Congress General Secretary Priyanka Gandhi Vadra and party leader Rahul Gandhi will address public rallies in Jangpura and Sangam Vihar today. #DelhiElections2020 (file pics) pic.twitter.com/NVUDLCVvLc
— ANI (@ANI) February 4, 2020
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو