اہم خَبر: عآپ کو لگا جھٹکا، چاندنی چوک رکن اسمبلی الکا لامبا نے پارٹی سے دیا استعفیٰ

دہلی: چاندنی چوک رکن اسمبلی الکا لامبا نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دیا

دہلی واقع چاندنی چوک سے رکن اسمبلی الکا لامبا نے عام آدمی پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ الکا لامبا نے یہ جانکاری اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’عآپ کو گڈ بائے کہنے کا وقت آ گیا ہے۔ پارٹی کے پرائمری ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا۔‘‘


ہندوستان تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، آج چاند پر اترے گا چندریان- 2

خلا کی دنیا میں ہندوستان آج رات تاریخ رقم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ جب چندریان-2 چاند پر اترے گا تو اس کا براہ راست نشریہ پورا ملک دیکھ رہا ہوگا۔ چندریان-2 کا وکرم لینڈر ہفتہ کی علی الصبح چاند کی سطح پر اترے گا۔ وکرم لینڈر کی یہ سافٹ لینڈنگ اگر کامیاب رہتی ہے تو روس، امریکہ اور چین کے بعد ہندوستان ایسی کامیابی حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔ وکرم لینڈر ہفتہ کی صبح ایک سے دو بجے کے درمیان چاند پر اترنے کے لیے نیچے کی جانب چلنا شروع کرے گا اور رات ڈیڑھ سے ڈھائی بجے کے درمیان یہ زمین کے سیٹلائٹ کے جنوبی قطبی علاقہ میں اترے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی خود اس لمحے کو دیکھنے کے لیے اِسرو کے بنگلورو سنٹر میں موجود رہیں گے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading