اہم خبر: پاکستان میں مكران ساحلی شاہراہ پر بس حادثہ، 11 افراد ہلاک

عراق میں مظاہرے میں ہلاکوں کی تعداد 65 ہوئی، 2 ہزار زخمی

بغداد: عراق میں حکومت کے خلاف ہو نے والے احتجاج و مظاہرہ کے دوران بھڑکے تشدد میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 65 ہو گئی ہے۔ مقامی چینل نے اس کی اطلاع دی۔ عراق انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ مصطفی سعدون نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 50 کے پار پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1936 ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق میں بغداد اور مختلف شہروں میں گذشتہ منگل سے اقتصادی بحالی اور بدعنوانی ختم کرنے کی مانگ کو لے کر مظاہرین جگہ جگہ احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر پانی کی بوچھاریں مارنے اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے جانے کے بعد تشدد بھڑک جانے سے وہاں حالات مزید کشیدہ ہو گئے تھے۔

کرفیو ہٹانے کا حکم دے سکتے ہیں مہدی: رپورٹ

عراق کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی ہفتہ کو پانچ بجے کرفیو ہٹانے کا حکم دے سکتے ہیں۔ اس کی اطلاع مقامی میڈیا نے دی ہے۔ خیال رہے ملک بھر میں حکومت کے خلاف ہو رہے احتجاج کے بعد مرکزی حکومت نے کئی جگہ کرفیو لگا دیئے تھے۔ مقامی چینلز کے مطابق اگرچہ کن علاقوں میں کرفیو ہٹائے جائیں گے اس کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پاکستان میں مكران ساحلی شاہراہ پر بس حادثہ، 11 افراد ہلاک

کوئٹہ ،5 اکتوبر ( یواین آئی) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے مکران ساحلی شاہراہ پر ہفتہ کو مسافر بس کے اچانک پلٹ جانے سے 11 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر 10 شدید زخمی ہو گئے ۔ ا سپتال کے ایک افسر نے یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا پانسی سے کراچی جا رہی بس کی ساحلی شاہراہ پر بجي ٹاپ کے نزدیک اچانک بریک فیل ہو گئی اور بس پلٹ گئی ۔ اس حادثے میں نو افراد کی جائے حادثہ پر موت ہو گئی اور دو دیگر نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑا دیا۔جیو نیوز کے مطابق اس حادثے کی خبر موصول ہوتے ہی پاکستان کوسٹ گارڈ کے جوان فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور راحتی کاروائی شروع کر دی ۔ زخمیوں کو پی این ایس ڈی جے اسپتال میں علاج کے لئے بھیجا گیا ہے ۔ پاکستان بحریہ کے ڈاکٹر زخمیوں کا علاج کر رہے ہیں ۔ واضح ر ہے کہ دو ہفتے قبل گلگت-بلستان کے ضلع دیامرمیں سکردوسے راولپيڈي جا رہی بس کے حادثے شکار کاہونے سے 26 افراد کی موت ہو گئی تھی اور 20 دیگر زخمی ہوئے تھے ۔ اس حادثے میں تین بچوں اور آٹھ خواتین کے ساتھ ہی فوج کے 10 جوانوں کی بھی موت ہو گئی گئے تھی ۔

عراق کے پرتشدد مظاہروں میں 93 لوگوں کی موت، چار ہزار زخمی

بغداد: عراق میں گزشتہ چار دنوں سے جاری حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کے دوران 93 لوگوں کی موت ہوگئی اور تقریبا چار ہزار زخمی ہوگئے۔ عراق کے انڈی پنڈنٹ ہائی کمیشن فار ہیومن رائٹس (آئی ایچ سی ایس آر) کے رکن علی البیاتی نے سنیچر کو بتایا کہ ’’عراق کے بغداد اور کچھ صوبوں میں گزشتہ چار دنوں سے جاری مظاہروں کے دوران پرتشدد مظاہروں میں 93 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس میں سلامتی فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔‘‘

بیاتی کے مطابق ملک کی راجدھانی اور دیگر شہروں میں جاری پرتشدد مظاہروں میں اب تک 3978 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔
سینکڑوں کی تعداد میں عراقی شہری ایک بہتر زندگی، نوکری اورمواقع اور بنیادی سہولیات کا مطالبہ کرتے ہوئے بغداد اور دیگر صوبوں میں سڑک پر اتر آئے ہیں۔ مظاہرین کے مطابق اسلامک اسٹیٹ کی دہشت گردی کے خاتمہ کے دو برسوں بعد بھی عراق میں لاکھوں لوگ بری صورت حال میں زندگی گذار رہے ہیں۔

اس درمیان عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے مظاہرین سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ مہدی نے کہا کہ ’’ان کی (مظاہرین) کے جائز مطالبوں کو سنا گیا ہے اور اہم ان سے امن کی اپیل کرتے ہیں۔‘‘ مہدی کے اقتدار میں آنے کے تقریبا ایک برس بعد ان کی حکومت کے لئے یہ پہلا بڑا چیلنج ہے۔

اسرو نے چندریان 2 آربیٹر کی جانب سے لی گئی چاند کی تصاویر جاری کیں

حیدرآباد: ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)نے چندریان 2کے آربیٹرکی جانب سے لی گئی تصاویر جاری کیں۔اسرو نے اپنی ویب سائٹ میں کہا کہ یہ تصاویر آربیٹر کے ہائی ریزولوشن کیمرہ سے 100کیلومیٹر کی اونچائی سے لی گئی ہیں۔ ان کیمروں کے ذریعہ چاند کی تصاویر فراہم کی گئی ہیں۔ اسرو نے کہاکہ ہائی ریزولوشین کمیرہ چاند کے منتخب خطوں کے جغرافیائی تجزیہ کے لئے کافی اہم ہے۔ ان تصاویر چاند میں پتھر اور آتش فشاں کا دہانہ دکھایا گیا ہے۔ چاند کے دوسرے مشن کو 22 جولائی کو چھوڑا گیا تھا۔ چندریان 2 نے تاحال 3,84,000 کلومیٹر کا سفر طئے گئے۔


جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں گرینیڈ حملہ، ایک صحافی سمیت 10 زخمی

جموں کشمیر کے اننت ناگ میں گرینیڈ سے حملہ ہوا ہے, یہ حملہ اننت ناگ کے ڈی سی آفس کے سامنے ہوا، اس حملے میں 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں ٹریفک پولس کا ایک نوجوان اور ایک صحافی بھی شامل ہے۔


آئی اے ایس افسر ابھے کے والد سے مارپیٹ معاملے میں بی جے پی رہنما پر مقدمہ درج

پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولس نے آئی اے ایس افسر ابھے سنگھ کے والد و ان کے ماموں کے مابین آراضی تنازع کے معاملے میں جمعہ کو دیر شام بی جے پی لیڈر سمیت پانچ نامزد و تین نامعلوم کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

ایس ایچ او سریندر ناتھ نے بتایا کہ شہر کے امبیڈکر چوراہے پر واقع مکان کو لے کر آئی اے ایس افسر ابھے سنگھ کے والد امریندر بہادر سنگھ سے ان کے ماموں بی جے پی لیڈر روی پرتاپ سنگھ سے تنازع چل رہا ہے، جہاں امریندر سنگھ کی طرف سے دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ شب روی پرتاپ سنگھ اپنے بیٹے انشمان سنگھ، منّا، وجے سنگھ اور اروند تیواری و دو تین نامعلوم لوگوں نے مارپیٹ کی۔ شکایت پر کیس درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب بی جے پی لیڈر روی پرتاپ سنگھ کا الزام ہے کہ انہوں نے بہنوئی امریندر سنگھ و ان کے آئی اے ایس بیٹے ابھے سنگھ سمیت پانچ افراد کے خلاف پسٹل تان کر گالی دینے کی شکایتی تحریر دی ہے لیکن پولس نے ان کا کیس نہیں درج کیا۔ جبکہ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ان کو کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے بلکہ وہ موقع پر تحقیقات کے لئے گئے تھے۔

دلیلہ محمد نے خواتین کی 400 میٹر رکاوٹ دوڑ میں طلائی تمغہ جیتا

دوحہ: اولمپک چیمپیئن امریکہ کی دلیلہ محمد نے دوحہ میں ہوئے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں خواتین کی 400 میٹر رکاوٹ دوڑ میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔ عالمی درجہ بندی میں سرفہرست 29 سالہ کھلاڑی محمد نے 52.16 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی اور اس سال جولائی میں بنایا اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ قبل ازیں دلیلہ محمد اس چیمپئن شپ میں دو مرتبہ سلور میڈل جیت چکی ہیں۔

سڈنی میک لافلن 52.23 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کرکے دوسرے مقام پر رہیں جبکہ جمائیکا کی روشیل کلیٹن نے 53.74 سیکنڈ میں تیسرا مقام حاصل کیا اور انہیں کانسہ کا تمغہ سے ہی اکتفا کرنا پڑا۔

عدالتی احکامات کے باوجود مریم کو جیل میں سہولیات دستیاب نہیں

اسلام آباد: چوہدری شوگر مل معاملہ میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں عدالتی حراست میں قید پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو ایک چھوٹے سے کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں کھٹمل اور مچھروں کی بھرمار ہے۔

نواز شریف کے پرائیویٹ ڈاکٹر عدنان خان نے دعوی کیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود مریم کو جیل کے افسران مکمل سہولیات مہیا نہیں کرا رہے ہیں۔ مریم اور ان کے کزن یوسف عباس کو چودھری شوگر مل معاملہ میں لاہور کی ایک احتساب عدالت نے گزشتہ ماہ عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔

ڈاکٹر عدنان خان نے جمعہ کو میڈیا میں جاری بیان میں عدالت کے احکامات کے باوجود جیل حکام کے مریم کو جیل میں بہتر سہولیات مہیا نہ کرنے پر ناراضگی ظاہر کی۔ ڈاکٹر خان نے مریم سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی تھی۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم کو جیل میں ایک چھوٹے سے کمرے میں رکھا گیا ہے۔ اس کمرے میں بنیادی سہولیات نہیں ہیں اور کھٹمل اور مچھروں کی بھر مار ہے۔ مریم کو جیل میں گھر میں تیار کھانا مہیا کرانے کی بھی جیل حکام نے اجازت نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے احکامات کے مطابق مریم بہتر سہولیات کی مستحق ہیں۔ ڈاکٹر خان نے جیل حکام سے مریم کو فوری طور پر سہولیات مہیا کرانے کی اپیل کی ہے۔

دلیلہ محمد نے خواتین کی 400 میٹررکاوٹ دوڑ میں طلائی تمغہ جیتا

دوحہ: اولمپک چیمپیئن امریکہ کی دلیلہ محمد نے دوحہ میں ہوئے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں خواتین کی 400 میٹر رکاوٹ دوڑ میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔ عالمی درجہ بندی میں سرفہرست 29 سالہ کھلاڑی محمد نے 52.16 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی اور اس سال جولائی میں بنایا اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔قبل ازیں محمد اس چیمپئن شپ میں دو مرتبہ سلور میڈل جیت چکی ہیں۔ سڈنی میک لافلن 52.23 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کرکے دوسرے مقام پر رہیں جبکہ جمائیکا کی روشیل کلیٹن نے 53.74 سیکنڈمیں تیسرا مقام حاصل کیا اور انہیں کانسہ کا تمغہ سے ہی اکتفا کرنا پڑا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading