ٹیم انڈیا کو جھٹکا، انگلینڈ سے میچ سے قبل شکھر دھون ٹیم سے باہر
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ سے ہونے والے میچ سے پہلے جھٹکا لگا ہے۔ سلامی بلے باز شکھر دھون انگوٹھے میں فریکچر ہونے کی وجہ سے انگلینڈ میں جاری عالمی کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
دھون نے اتوار کو آسٹریلیا کے ساتھ ہوئیے مقابلہ میں شاندار 117 رن اسکور کئے تھے اور مین آف دی میچ قرار دئے گئے، اسی دوران دھون کو چوٹ لگی تھی۔ ہندوستان نے یہ میچ 36 رنوں سے جیت لیا تھا۔
میچ میں بلے بازی کے دوران دھون کے انگوٹے میں کولٹر نائل کی گیند لگ گئی تھی۔ وہ فیلڈنگ کے لئے بھی میدان میں نہیں اتر سکے تھے۔ رویندر جڈیجا نے دھون کے لئے فیلڈنگ کی تھی۔
امریکہ میں کثیر المنزلہ عمارت پر ہیلی کاپٹر گر کر ہوا تباہ، ایک ہلاک
نیویارک: امریکہ کے شہر مینہٹن میں ایک کثیر المنزلہ عمارت پر اترنے کے دوران ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ نیویارک کے محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق پیر کو مینهٹن میں ایک 54 منزلہ عمارت پر ہیلی کاپٹر اترنے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
وفاقی ایوی ایشن انتظامیہ نے بتایا کہ ابتدائی خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں صرف پائلٹ ہی سوار تھا۔ حادثے سے عمارت کی چھت پر آگ لگ گئی۔ چھت پر ہیلی کاپٹر کے اترنے کے لئے ہیلی پیڈ نہیں بنا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور علاقے کو خالی کر دیا گیا، حکام نے اس علاقے کی سڑکوں کو بند کرنے کا اعلان کیا اور لوگوں سے اس جانب جانے سے بچنے کی درخواست کی ہے۔
نیویارک فائر بریگیڈ کے سربراہ تھامس رچرڈسن نے کہا، ’’اونچی بلند عمارتوں میں لگی آگ پر قابو پانا ہمارے لئے مشکل ہوتا ہے کیونکہ اتنی بلندی تک پانی کا پریشر نہیں پہنچتا ہے لیکن ہمارے پاس ایسی صورت حال سے نمٹنے کا مکمل سسٹم ہے۔
اس درمیان امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ انہیں حادثے سے مطلع کیا گیا ہے اور انتظامیہ امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
صحافی پرشانت کی گرفتاری پر سپریم کورٹ نے یوگی حکومت کو لگائی پھٹکار، پوچھا گرفتاری کیوں؟
یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر سوشل میڈیا پر پوسٹ لکھنے والے صحافی پرشانت قنوجيا کی گرفتاری کو لے کر سپریم کورٹ نے یوگی حکومت کو پھٹکار لگائی ہے، ساتھ ہی کورٹ کی جانب سے پرشانت قنوجيا کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، کورٹ نے اس گرفتاری کو لے کر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک شہری کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی ہے، اس بچائے رکھنا ضروری ہے۔
صحافی پرشانت قنوجيا کی گرفتاری پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ کسی کو ایک ٹوئٹ کے لئے 11 دن تک جیل میں نہیں رکھے سکتے ہیں، عدالت نے یوگی حکومت سے کہا کہ یہ کوئی قتل کا معاملہ نہیں ہے، کورٹ نے کہا کہ مجسٹریٹ کا آرڈر درست نہیں ہے، اسے فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔
Supreme Court asks the Uttar Pradesh Government to "show magnanimity in releasing" freelance journalist, Prashant Kanojia. (file pic) pic.twitter.com/iw6DIIPI1v
— ANI (@ANI) June 11, 2019
Supreme Court orders immediate release of freelance journalist, Prashant Kanojia who was arrested by UP Police for 'defamatory video' on UP Chief Minister. pic.twitter.com/OTr47uEVSu
— ANI (@ANI) June 11, 2019
شوپیاں میں تصادم، 2 ملی ٹنٹ ہلاک
سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے آونیرہ میں پیر اور منگل کی درمیانی رات کے دوران ہونے والے ایک تصادم میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے۔ کشمیر زون پولس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ‘شوپیاں تصادم میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے۔ اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ مارے گئے ملی ٹنٹوں کی شناخت اور تنظیمی وابستگی معلوم کی جا رہی ہے’۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق شوپیاں کے آونیرہ جنگلات میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی ایک راشٹریہ رائفلز، جموں وکشمیر پولس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ کو گزشتہ رات محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں موجود ملی ٹنٹوں اور فورسز کے درمیان تصادم چھڑ گیا جس میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے۔
انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ضلع شوپیاں میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔
امیتابھ بچن کا ٹوئٹر ہینڈل ہیک
نئی دہلی: بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کے ٹوئٹر ہینڈل کو ہیک کر کے پروفائل میں ان کی تصویر کی جگہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگا دیئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پیر کی رات ہیکر نے امیتابھ بچن کی تصویر کی جگہ عمران خان کی تصویر لگا دی۔
امتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پروفائل تصویر کے علاوہ ان کا تعارف بھی تبدیل کر دیا گیا، جس میں لکھا گیا ’’اداکار. .. خیر کم سے کم کچھ تو ابھی ایسا کہہ رہے ہیں … لو پاکستان‘‘۔
– Source بشکریہ قومی آواز بیورو—
