جنرل ڈبے کی بھیڑ نے لی 18 سالہ لڑکی کی جان
دہلی میں سمپرک کرانتی ٹرین کے جنرل ڈبے میں سوار ہوئی ایک 18 سالہ لڑکی کی موت ہو گئی۔ موت کی وجہ جنرل ڈبے میں موجود بھیڑ تھی۔ دراصل اس وقت سبھی ٹرینوں میں خوب بھیڑ ہے اور جنرل ڈبے کی حالت تو بہت بری ہوتی ہے جہاں پیر رکھنے کی بھی جگہ نہیں ہوتی۔ 18 سالہ سیتا اپنی فیملی کے ساتھ جنرل بوگی میں چڑھی تھی اور اس کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ اس نے اپنے والد سے کہا کہ وہ نیچے اتریں، لیکن بھیڑ اس قدر زیادہ تھی کہ وہ ٹرین سے اترنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ اسی درمیان سیتا ایک بار بیہوش بھی ہوئی۔ کچھ دیر کے بعد اچانک طبیعت زیادہ خراب ہونے لگی اور دوبارہ وہ بیہوش ہوئی تو کسی طرح اسے جھانسی ریلوے اسٹیشن پر اتارا گیا اور ایمبولنس سے اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اتر پردیش: ہردوئی اور لکھنو سمیت کئی علاقوں میں آندھی کے ساتھ ہو سکتی ہے بارش، الرٹ جاری
ہنوستان کے تقریباً نصف حصے میں اس وقت شدت گرمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ راجدھانی دہلی میں بھی گرم ہوائیں چل رہی ہیں اور ریڈ وارننگ جاری کیا جا چکا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف ضروری کام سے ہی اپنے گھروں سے نکلیں۔ اس درمیان اتر پردیش کے ہردوئی، سیتا پور، لکھنو اور بارہ بنکی سمیت کئی علاقوں میں آئندہ کچھ گھنٹوں میں آندھی-طوفان کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے یو پی میں موسم کچھ ٹنڈا ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس تعلق سے یو پی کے متعلقہ علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
IMD Lucknow: Thunderstorm/ lightening/ rain accompanied with hail and gusty wind very likely to occur today during next three hours at few places over Hardoi, Sitapur, Lucknow, Barabanki districts & adjoining areas.
— ANI UP (@ANINewsUP) June 2, 2019
– Source بشکریہ قومی آواز بیورو—
