اہم خبر: وائناڈ کی عوام کا راہل کریں گے شکریہ، 7 اور 8 جون کو راہل کا کیرالہ دورہ

راہل گاندھی 7 اور 8 جون کو ویاناڈ کے دورے پر

کانگریس کے صدر راہل گاندھی آئندہ ماہ 7 اور 8 جون کو اپنے نئے پارلیمانی حلقہ وائناڈ میں لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے دورہ کریں گے۔ سوشل میڈیا میں ملیالم زبان میں اپنے ایک پوسٹ میں مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ وہ اپنے نئے پارلیمانی حلقہ کے لوگوں کی محبت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے آئندہ 7 اور 8 جون کو ویاناڈ کا دورہ کریں گے۔ وائناڈ پارلیمانی حلقہ سے اپنی جیت کے بعد مسٹر راہل گاندھی کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ کانگریس صدر راہل گاندھی وائناڈ پارلیمانی حلقہ سے اس بار چار لاکھ ووٹ کے ریکارڈ فرق سے کامیاب ہوئے ہیں، جہاں انہوں نے اپنے نزدیکی حریف کمیونسٹ پارٹی کے پی پی سنیر کو شکست دی ہے۔

پرویز مشرف کی حالت انتہائی نازک، دوبئی کے اسپتال میں زیر علاج

پاکستان کے سابق فوجی سربراہ ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی طبیعت جمعرات کو اچانک بہت زیادہ خراب ہو گئی۔ انھیں دوبئی کے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 75 سالہ مشرف پر پہلے سے ہی کسی سے بھی ملنے اور بات نہ کرنے کو لے کر روک لگائی جا چکی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا

جموں و کشمیر: کشتواڑ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار زخمی

جموں: جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے مڑواہ بلاک میں جمعہ کے روز پولیس اور مشتبہ جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ایس ایس پی کشتواڑ شکتی کمار پاٹھک نے میڈیا کو بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع ملنے پر جموں کشمیر پولیس نے مڑواہ کے آپن گاؤں کو محاصرہ میں لے کر تلاشی کارروائیاں شروع کیں اس دوران وہاں چھپے جنگجوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا سیکورٹی فورسز کی طرف سے سیرچ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ فوج کو جائے واقعہ کی طرف روانہ کیا گیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ وہاں دو یا تین جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔

بی ایس پی کے نومنتخب اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ 3 جون کو

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے پارٹی کے نومنتخب اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ 3 جون کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میٹنگ میں انھوں نے زون انچارج اور ضلعی صدور کو بھی بلایا ہے۔ میٹنگ دہلی میں منعقد ہوگی اور اس میں آگے کے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ میٹنگ میں پارٹی کے سینئر لیڈران بھی موجود ہوں گے۔


امت شاہ وزیر داخلہ اور راج ناتھ ہوں گے وزیر دفاع

وزیر اعظم مودی اور وزرا کے کل حلف لئے جانے کے بعد آج ان کے قلمدان بھی تقسیم کر دئے گئے ہیں۔ مودی کی نئی کابینہ میں امت شاہ وزیر داخلہ اور راجناتھ سنگھ وزیر دفاع ہوں گے۔ نرملا سیتا رمن کو اس مرتبہ وزیر خزانہ اور ایس جے شنکر کو وزیر خارجہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

راج ناتھ سنگھ ۔ وزیر دفاع

امت شاہ ۔ وزیر داخلہ

ایس جے شنکر ۔ وزیر خارجہ

رمیش پوکھریال نشنک ۔ وزیر انسانی وسائل

نتن گڈکری ۔ وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی وے

سدانند گوڈا ۔ وزیر کیمیکل اینڈ فرٹیلائزر

نرملا سیتا رمن ۔ وزیر خزانہ

رام ولاس پاسوان ۔ وزیر صارفین امور

نریندر تومر ۔ وزیر زراعت

روی شنکر پرساد ۔ وزیر قانون


پی ایم مودی کی نئی کابینہ کی پہلی میٹنگ ہوگی آج شام 5.30 بجے

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کی نئی کابینہ کی پہلی میٹنگ آج شام ساڑھے پانچ بلائی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ کی پہلی میٹنگ ساؤتھ بلاک میں واقع وزیراعظم کے دفتر میں ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی 57 رکنی کابینہ نے جمعرات کی شام راشٹرپتی بھون کے صحن میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب میں حلف لیا۔ نئی کابینہ میں 10 کابینی وزیروں کے جگہ نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) صدر امت شاہ اور سابق سکریٹری ایس جے شنکر کو کابینی وزیر بنایا گیا ہے۔ ابھی تک وزیروں کے محکموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ شام کو کابینہ کی میٹنگ کے پہلے محکموں کا اعلان ہوجائے گا۔

سی بی آئی رشوت معاملہ: راکیش استھانہ معاملہ کی جانچ کے لیے سی بی آئی کو ملا مزید 4 مہینے کا وقت

دہلی ہائی کورٹ نے راکیش استھانہ اور دیگر کے خلاف رشوت کے الزامات کی جانچ کے لیے سی بی آئی کو 4 مہینے کا مزید وقت دے دیا ہے۔ عدالت نے سی بی آئی کی اس درخواست پر حکم جاری کیا، جس میں ایف آئی آر میں رشوت کے الزامات کی جانچ کے لیے وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


بہار: بیگوسرائے میں بی جے پی پنچایت صدر کا قتل، علاقے میں افرا تفری کا ماحول

بہار کے بیگوسرائے میں بی جے پی پنچایت صدر گوپال سنگھ کا بدمعاشوں نے گزشتہ رات قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم بدمعاشوں نے گوپال سنگھ پر لوہے کی راڈ سے حملہ کیا۔ یہ حملہ سنگھول کے گاؤں امرور کرت پور میں کیا گیا۔ پولس کا اس قتل کے تعلق سے کہنا ہے کہ ’’یہ قتل کا معاملہ ہے جس کی جانچ کی جا رہی ہے۔‘‘


جموں و کشمیر: شوپیاں میں کئی ملی ٹینٹس کے چھپے ہونے کی خبر، سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم شروع

جموں و کشمیر کے شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا ہے۔ یہ تصاد شوپیاں کے جیناپورا بیلٹ کے درگڑ علاقہ میں جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کو علاقے میں ملی ٹینٹس کے چھپے ہونے کی خبر ملی تھی۔ اس کے بعد 44 نیشنل رائفل کے ساتھ ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم شروع کی۔ جیسے ہی سیکورٹی فورسز ملی ٹینٹس کے ٹھکانے کے قریب پہنچے، انھوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ خبروں کے مطابق علاقے میں 2 سے 3 ملی ٹینٹس چھپے ہوئے ہیں۔

بشکریہ قومی آواز بیورو—

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading