فضائیہ نے جاری کی بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک کی پروموشنل ویڈیو
ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے سالانہ ’ایئر فورس ڈے‘ کے موقع پر ایک تشہیری ویڈیو جاری کر کے پاکستان کے بالاکوٹ میں انجام دی گئی ایئر اسٹرائیک کی کہانی بیان کی ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلہ پر حملہ کے بعد ملک بھر میں سخت غم و غصہ تھا۔ اس کے جواب میں فضائیہ کی طرف سے بالاکوٹ میں ایئر اسٹرائیک کا منصوبہ تیار کیا گیا۔ اس کے بعد فضائیہ کے جنگی طیاروں نے پاکستان کے بالاکوٹ میں واقعہ جیش محمد کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے انہیں تباہ کر دیا۔
ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ بالاکوٹ میں ایئراسٹرائیک کے بعد پاکستان نے اگلے دن (27 فروری) کو ہندوستانی فضائی حدود میں دراندازی کی کوشش کی لیکن ہندوستانی جوانوں نے انہیں کھدیڑ کر باہر کر دیا۔
#WATCH Indian Air Force showcases the story of the Balakot aerial strikes in a promotional video at the annual Air Force Day press conference by Air Force Chief Air Chief Marshal Rakesh Kumar Singh Bhadauria. pic.twitter.com/GBRWwWe6sJ
— ANI (@ANI) October 4, 2019
موب لنچنگ پر پی ایم مودی کو کھلا خط لکھنا پڑا بھاری، 50 مشہور شخصیات کے خلاف مقدمہ درج
موب لنچنگ پر پی ایم مودی کو کھلا خط لکھنا 50 مشہور ہستیوں کو بھاری پڑ گیا ہے، تقریباً 50 مشہور ہستیوں نے ہندوستان میں ہو رہی موب لنچنگ کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو کھلا خط لکھا تھا، کھلا خط لکھنے والے رام چندر گوہا، منی رتنم اور ارپنا سین سمیت تقریباً 50 لوگوں کے خلاف جمعرات کو بہار میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
امریکہ میں سعودی عرب کے شہری کو 12 سال کی قید
واشنگٹن: امریکہ کی ایک عدالت نے فیڈرل بیوروآف انویسٹیگیشن(ایف بی آئی)سے جھوٹ بولنے کے معاملے میں سعودی عرب کے ایک شہری کو 12سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔ نائف عبدالعزیز ایم الفلاج (35) نے افسران سے پوچھ گچھ کے دوران افغانستان میں القاعدہ کی جانب سے چلائے جانے والے ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے کے معاملے میں جھوٹ بولا تھا۔
محکمہ انصاف نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا، ’سعودی عرب کے شہری اور امریکہ میں آکہوم کے ویدرفورڈ میں رہ چکے نائف عبدالعزیز ایم الفلاج (35) کو 151 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سنہ 2000 کے بعد افغانستان میں القاعدہ کی جانب سے چلنے والے ٹریننگ کیمپ میں شریک ہونے کے سلسلے میں جھوٹ بولنے کے معاملے میں الفلاج کو یہ سزا سنائی گئی‘۔ محکمہ انصاف کے بیان کے مطابق امریکی فوج کے مطابق افغانستان کی ایک میدانِ جنگ سے حاصل القاعدہ کی ایک درخواست پر الفلاج کی انگلیوں کے نشان ملنے کے بعد اس کی شناخت ممکن ہوئی۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
