دبئی میں بس حادثہ کا شکار، 17 افراد جاں بحق
دبئی میں ایک مسافر بس کے حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے کم از کم 17 افراد کی موت ہو گئی۔ مقامی پولس نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔ پولس نے بتایا کہ عمان کے دارالحکومت مسقط سے دبئی آ رہی عمان کی نیشنل ٹرانسپورٹ کمپنی کی ایک بس جمعرات کو شیخ محمد بن زاید شاہراہ پر سڑک کے کنارے بنے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے کم از کم 17 افراد کی موت ہو گئی۔
القائد العام لـ #شرطة_دبي اللواء عبدالله خليفة المري يصف حادث باص المواصلات الذي راح ضحيته ١٧ راكب بالحادث المفجع المأساوي الذي أدى لوفاة اناس أبرياء.
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) June 6, 2019
پولس کے مطابق حادثے کے وقت بس میں مختلف ممالک کے 31 مسافر سوار تھے اور ان میں سے زیادہ تر مسافر عید الفطر کی تعطیلات مناكر عمان سے واپس لوٹ رہے تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک تیز رفتار بس شیخ محمد بن زیاد روڈ پر ایک سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 3 شدید زخمی ہو گئے۔
پولس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات جا رہی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور نے گاڑیوں کی سڑک سے بس میڑو اسٹیشن میں گھسانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
کرائسٹ چرچ فائرنگ کے ملزم کی تصویر دکھانے پر عائد پابندی ختم
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے ہائی کورٹ نے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کرنے والے ملزم کا چہرہ دکھانے کے متعلق میڈیا پر عائد پابندی ہٹا لی ہے۔
اس معاملے کی سماعت کے بعد جج كیمرون منڈیر نے کہا ’’اس واقعہ کے ملزم کے چہرہ کو دکھانے پر عائد پابندی ہٹا لی گئی ہے۔ کراؤن نے مشورہ دیا ہے کہ ملزم کے چہرے کو چھپانے کی ضرورت نہیں ہے۔ لہذا اس سلسلے میں جاری حکم اب کالعدم ہو گیا ہے۔‘‘
میڈیا کو اب 16 مارچ کو ضلع عدالت کے سامنے حاضری کے وقت ملزم کی لی گئی تصاویر کو استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ واضح ر ہے کہ 15 مارچ کو ہوئے اس واقعہ میں 51 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ برنٹن ہیریسن ٹارنٹ نامی ملزم نے اس واردات کو انجام دیا تھا۔
– Source بشکریہ قومی آواز بیورو—
