اہم خبر: تالاب میں نہانے گئے تھے 3 بچّے، ڈوبنے سے ہوئی موت

مدھیہ پردیش: تالاب میں نہانے گئے 3 بچوں کی موت

مدھیہ پردیش کے ضلع علی راج پورمیں ایک تالاب میں نہانے گئے تین بچوں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی ۔ ضلع کے سونڈوا بلاک کے گاؤں جاملي میں جمعرات دیر شام تالاب میں نہانے گئے تین بچے ڈوب گئے ۔ پولیس سے موصول اطلاع کے مطابق گاؤں کے ہی دو لڑکے راہل (7)، اونيا (8) اور ایک لڑکی روینا (12) گزشتہ دیر شام تالاب میں نہانے گئے ۔ نہاتے وقت تینوں چکنی مٹی میں پھسل کر ڈوب گئے۔بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع پولیس کو ملنے پر غوطہ خوروں کی مدد سے تینوں کی لاشیں باہر نکالی گئی ۔ بچوں کے ڈوب کر مرنے سے گاؤں میں صف ماتم بچھ گئی۔

تیونس میں کشتی غرقاب، 80 سے زائد سوار مسافر کے ہلاک ہونے کا خدشہ

جنیوا: تیونس کے سمندری خطے میں مہاجرین سے بھری ایک کشتی کے ڈوب جانے سے اس میں سوار 80 سے زائد افراد کے مارے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔ اس حادثے میں بچ گئے لوگوں کے حوالے سے یو این ایچ سی آرنے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی شب کو پیش آیا ۔ وہاں سے گزر رہے تیونس کے ماہی گیر وں نے چار مہاجرین کو بچا کر کنارے پر لائے جس میں سے ایک کی بعد میں موت ہو گئی ۔ تیونس کے جارجس میں دو مہاجرین کی امداد کی جا رہی ہے جبکہ ایک مہاجرین کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ یہ کشتی بحیرہ روم پار کر اٹلی کی طرف جا رہی تھی۔

گجرات میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں کے لیے پولنگ جاری

گجرات میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں کے لیے ضمنی انتخاب صبح سے جاری ہے۔ پولنگ گاندھی نگر ریاستی اسمبلی میں ہو رہی ہے اور یہ شام 4 بجے تک چلے گی۔


غازی آباد: ایک شخص نے اپنی بیوی اور تین بچوں کا قتل کرنے کے بعد کی خودکشی

اتر پردیش کے غازی آباد میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور تین بچوں کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ پولس نے موقع سے خودکشی نوٹ برآمد کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ اس کی بیوی نے اس پر شک کیا اس لیے اس نے واقعہ کو انجام دیا۔ پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading