اناؤ ریپ متاثرہ کو انصاف دلانے کا مطالبہ، لکھنؤ میں کانگریس کارکنان کو پولس نے کیا گرفتار
لکھنؤ میں اناؤ عصمت دری کی متاثرہ اور اس کے خاندان کو انصاف دلانے کے لئے کانگریس کارکنان نے مظاہرہ کیا۔ کانگریس نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ کارکنان کو وزیر اعلیٰ اجے بشٹ (یوگی) کی تاناشاہ حکومت نے گرفتار کر لیا ہے۔
پرینکا گاندھی کی پی ایم مودی سے اپیل، ملزم بی جے پی ایم ایل اے کو شہ دینا بند کریں
اناؤ ریپ متاثرہ کے سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے معاملے میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ملزم بی جے پی ممبر اسمبلی سینگر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے ٹوئٹ کر کہا، ’’ہم کلدیپ سینگر جیسے لوگوں کو سیاسی طاقت اور تحفظ کیوں دیتے ہیں، جبکہ متاثرین کو اکیلے لڑائی لڑنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں؟‘‘
ایک اور ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا، ’’مقدمے میں صاف ہے کہ خاندان کو دھمکی مل رہی تھی، انہوں نے حادثے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا تھا، خدا کے واسطے وزیر اعظم مودی جی، اس مجرم اور اس کے بھائی کو آپ کی پارٹی سے مل رہی سیاسی سرپرستی کو دینا بند کیجیے‘‘۔
For God’s sake, Mr. Prime Minister, divest this criminal and his brother of the political power your party is giving them.
Its still not too late.#BJPSackSengar
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) July 30, 2019
اناؤ ریپ متاثرہ معاملے میں لوک سبھا میں زوردار ہنگامہ
اناؤ ریپ متاثرہ معاملے میں لوک سبھا میں زوردار ہنگامہ ہوا ہے، ایوان میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے اس معاملے میں وزیر داخلہ امت شاہ سے جواب دینے کی مانگ کی ہے، وہیں بی جے پی کا کہنا کہ اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کی سفارش کی گئی ہے۔
کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا، ’’اناؤ ریپ متاثرہ کے ساتھ ہوئے سڑک حادثہ کی وجہ سے ہندوستان کے لوگ شرم محسوس کر رہے ہیں، یہ مہذب معاشرے پر ایک بدنما داغ ہے جہاں پہلے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری ہوئی، اب ایک ٹرک نے متاثرہ کی کار (رائے بریلی میں) کو ٹکر مار دی جس کے سبب ایک گواہ کا خاتمہ کردیا گیا اور متاثرہ اور اس کے وکیل کی حالت نازک بنی ہوئی ہے‘‘۔
Adhir Ranjan Chowdhury,Congress in Lok Sabha: People of India are feeling ashamed today due to Unnao incident, it's a blot on civilized society, where a minor girl was gang-raped.A truck hit victim's car(in Raebareli)&killed a witness, victim&her lawyer are in critical condition. pic.twitter.com/HTclhhzrO0
— ANI (@ANI) July 30, 2019
لکھنؤ میں اناؤ ریپ متاثرہ خاندان کا اسپتال کے باہر دھرنا
لکھنؤ کے كےجی ایم يو اسپتال میں اناؤ ریپ متاثرہ اور اس کے وکیل کا علاج جاری ہے، خبروں کے مطابق دونوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ وہیں متاثرہ کا خاندان اسپتال کے باہر دھرنے پر بیٹھ گیا ہے۔
Lucknow: Family of Unnao rape victim sitting on protest outside King George's Medical University trauma center, where the victim is being treated. Family says, "Kuldeep Sengar should be punished as soon as possible & Mahesh Singh (uncle of victim) should be released from jail," pic.twitter.com/PI5NpetkKd
— ANI UP (@ANINewsUP) July 30, 2019
وہیں اناؤ ریپ متاثرہ کے ایکسیڈنٹ کو لے کر یوگی حکومت کے خلاف سماج وادی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ اور دیگر پارٹیوں کے ارکان نے پارلیمنٹ کے احاطے میں مہاتما گاندھی کی مورتی کے سامنے مظاہرہ کیا۔
Delhi: Samajwadi Party & Trinamool Congress MPs protest in front of Mahatma Gandhi's statue at the Parliament premises over "attack on Unnao rape victim & ex-soldier beaten to death (in Amethi, UP)" pic.twitter.com/G3P4SQ4jEn
— ANI (@ANI) July 30, 2019
راجیہ سبھا میں آج پیش کیا جائے گا تین طلاق بل، کانگریس نے جاری کیا وہپ
مرکزی حکومت آج راجیہ سبھا میں مسلم خواتین سے متعلق تین طلاق بل پیش کرنے والی ہے۔ گزشتہ ہفتہ اس بل کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے اسے پاس کر دیا گیا تھا۔ کانگریس اس بل کی مخالفت کر رہی ہے اور اس نے اپنے سبھی راجیہ سبھا اراکین کو وہپ جاری کیا ہے تاکہ راجیہ سبھا سے اس بل کو پاس کرانے میں مرکزی حکومت کامیاب نہ ہو۔
Congress party issues whip to its Rajya Sabha MPs to be present in the House, today. pic.twitter.com/JWjR848KvL
— ANI (@ANI) July 30, 2019
اِسرو کے سائنسدانوں کی تنخواہ میں تخفیف معاملہ پر راجیہ سبھا میں نوٹس
کانگریس رکن پارلیمنٹ موتی لال وورا نے اِسرو کے سائنسدانوں کی تنخواہ میں تخفیف یعنی کٹوتی پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران نوٹس بھی دیا ہے۔
Congress MP, Motilal Vora has given Zero Hour notice in Rajya Sabha over 'deduction in wages of Indian Space Research Organisation (ISRO) scientists.' (file pic) pic.twitter.com/X4i7UQd9nq
— ANI (@ANI) July 30, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
