اہم خبر: ارون جیٹلی کا انتم سنسکار آج، جسد خاکی بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف روانہ

ارون جیٹلی کا انتم سنسکار آج، جسد خاکی بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف روانہ

ارون جیٹلی کا انتم سنسکار آج نگم بودھ گھاٹ پر دوپہر دو بجے کیا جائے گا۔ جیٹلی کے جسد خاکی کو ان کی کیلاش کالونی واقع رہائش پر لے جایا گیا تھا جہاں پر پارٹی کارکنان اور دیگر لوگوں نے جیٹلی کا آخری دیدار کیا۔ اب ان کا جسد خاکی بی جے پی کے صدر دفتر کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔


امریکہ کے سینٹ لوئس میں فائرنگ سے آٹھ سالہ بچی ہلاک

شکاگو: امریکہ میں مسوری کے سینٹ لوئیس علاقے میں ہفتے کی رات کو ایک اسکول میں فائرنگ سے ایک آٹھ سالہ بچی کی ہلاک ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس ابھی بھی فائرنگ کے ملزم کی تلاش کر رہی ہے ۔

رپورٹوں کے مطابق مہلوک بچی اور دو دیگر طلباء اور ایک خاتون کو سولڈن ہائی اسکول کےنزدیک گولی ماری گئی ۔ وہ سبھی ایک فٹ بال ایونٹ میں شامل ہوئے تھے ۔ فائرنگ کے دوران اسکول سے ہجو م ہٹانے کے لئے پولیس افسر پہلے ہی جائے وقوعہ کے نزدیک موجود تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران مہلوک بچی اپنے افراد خانہ کے ساتھ تھی ۔

تاہم فائرنگ کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔مقامی میڈيا کے مطابق سینٹ لوئیس علاقے میں اپریل ماہ سے اب تک 12 بچوں کی فائرنگ سے مو ت ہو گئی ہے ۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں