اہم خبر: ارنب گوسوامی کو بامبے ہائی کورٹ سے نہیں ملی عبوری ضمانت

ارنب گوسوامی کو بامبے ہائی کورٹ سے نہیں ملی عبوری ضمانت
ممبئی ہائی کورٹ نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔ بامے ہائی کورٹ نے ارنب سے نچلی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے کو کہا ہے۔ اس کے بعد ، ارنب گوسوامی کی جانب سے علی بابا سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ 5 نومبر کو رائے گڑھ پولیس نے ارنب گوسوامی کو انوے نائک خودکشی کیس میں ممبئی سے گرفتار کیا تھا۔

9 Nov 2020, 2:57 PM
ممبئی: مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے آج یہاں وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے رپبلک انڈیا ٹی وی چینل کے مدیر ارنب گوسوامی کی سیکورٹی کو لیکر ٹیلی فون پر گفتگو کی اور احکامات جاری کیے کہ ان کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ واضح رہیکہ ارنب پر ایک انٹریر ڈیکوریٹر کو خودکشی پر مجبور کرنے کا معاملہ درج ہے اور وہ فی الوقت ممبئی سے متصلہ شہرنوی ممبئی کے تلوجہ جیل میں مقید ہے۔ گزشتہ روز ارنب نے الزام عائد کیا تھا کہ جیل میں ان کی جان کو خطرہ ہے اور انھیں پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر نے وزیر داخلہ سے گفتگو کی، گورنر نے ارنب کے اہل خانہ کو جیل میں ملاقات کی اجازت دیئے جانے کے تعلق سے بھی بات چیت کی، اس دوران انیل دیشمکھ نے گورنر کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کریں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading