آرے کالونی معاملے پر سپریم کورٹ کا حکم، فوراً بند ہو پیڑوں کی کٹائی
آرے کالونی پر سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت عظمی نے مہاراشٹر حکومت کو درختوں کی کٹائی روکنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کو حکم دیا ہے کہ درختوں کی کٹائی فوری طور پر روکی جائے اور آگے کوئی بھی درخت نہ کاٹا جائے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو چیک کریں گے اور آگے اپنی بات کہیں گے۔ عدالت نے کہا ہے کہ اگر یہ غلط ہے تو غلط ہے، چاہے ایک فیصد ہی کیوں نہ ہو، عدالت نے اس دوران مہاراشٹر حکومت سے حلف نامہ داخل کرنے کے لئے بھی کہا ہے اور موجودہ صورت حال کی معلومات مانگی ہے۔ سپریم کورٹ اس دوران آرے کالونی کو حساس علاقہ ہونے پر فیصلہ کرے گا۔ اب اس معاملے کی سماعت 21 اکتوبر کو ہوگی۔
Supreme Court asks that activists who were arrested should be released. 'In case those are still not released shall be released immediately,' assures Solicitor General Tushar Mehta. SC also asks to include Union Environment ministry a party. Next hearing on October 21. https://t.co/jOBQmtjWeg
— ANI (@ANI) October 7, 2019
سپریم کورٹ میں آرے کٹائی معاملہ، خصوصی بنچ میں سماعت شروع
نئی دہلی: ممبئی کی آرے کالونی میں درختوں کی کٹائی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے، جس پر سماعت شروع ہوگئی ہے۔ سپریم کورٹ رجسٹری کی جانب سے جاری ایک نوٹس میں اس بات کی معلومات دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے قانو ن کے طالب علم رشبھ رنجن کے خط کو مفاد عامہ کی عرضی میں بدل کر اس کی آج سماعت کے لئے خصوصی بینچ تشکیل دی تھی۔ بینچ صبح 10 بجے سے اس معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔ قانون کے طالب علم نے خط میں لکھا ہے کہ بامبے ہائی کورٹ نے آرے کے درختوں کو جنگل کے زمرے میں رکھنے سے انکار کر دیا اور درختوں کی کٹائی سے متعلق عرضیاں مسترد کر دیں۔ اس کا کہنا ہے کہ حکومت بہت جلد بازی میں یہ فیصلہ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ آرے میں کل 2700 درخت کاٹے جانے کا منصوبہ ہے، جن میں سے 1500 درختوں کو گرا دیا گیا ہے۔ میٹرو شیڈ کے لئے آرے کالونی کے درختوں کی کٹائی کی مخالفت سماجی اور ماحولیاتی کارکنوں کے ساتھ کئی معروف شخصیات کر رہی ہیں۔
پاکستان اسٹیل ملز کو چین کے حوالہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کی احیا کے لئے چین کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ حکومت کے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان چین کے آئندہ دورہ کے لئے اربوں ڈالر کی ریلوے مین لائن (ایم ایل-1) کے لئے مالیات کے متبادل کو بھی تلاش کریں گے۔
’جیو نیوز‘ کے مطابق پاکستان کی اعلی قیادت چینی قیادت کو اس بات کا بھروسہ بھی دے گی کہ چين پاكستان اقتصادی کوریڈور (سی پی ای سی) پر کام سست نہیں کرے گا بلکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے تحت چلنے کے باوجود سی پی ای سی کے اگلے مرحلے کو مکمل حوصلہ افزائی اور مضبوطی سے آگے بڑھایا جائے گا۔
عمران خان کا آج سے چین دورہ طے ہے۔ وزیر اعظم کے دورہ کے دوران سی پی ای سی کے تحت اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے پانچ ایشوز پر بات چیت کریں گے۔ دورہ کے دوران عمران خان چین کو پی ایس ایم دینے کی پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایم ایل-1 منصوبے کی تجدید کاری کو حتمی شکل دیں گے۔ اس کے علاوہ بنجی هائیڈرو پروجیکٹ کی فنانسنگ، زراعت اور سماجی شعبوں سے متعلق منصوبوں اور سی پی ای سی کے دائرے سے باہر منصوبے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
