اہانت رسول ﷺ کے معاملے میں حدگاوں میں مسلمانوں کامورچہ اوربند کامیاب

حدگاوں(ناندیڑ): 9جون(ورق تازہ نیوز)بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کو پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر توہین آمیز تبصرہ کرنے پر تنقید کا کاسامناکرنا پڑرہاہے ۔۔آج 9 جون کو حدگاو ں میں آزاد چوک سے تحصیل دفتر تک ایک مورچہ نکالا گیا۔ مورچے میں شامل شرکاءنے نے تحصیلدار جیوراج داپکر اور پولس انسپکٹر ہنومنت گائیکواڑ کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے ملزمہ کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔

مسلمانوں کی جانب سے حدگاوں میں بند کااعلان کیاگیاتھا۔ اس بند میں تمام مسلمان بھائیوں نے اپنی دکانیں بند رکھ کرحصہ لیا۔شہر کے آزاد چوک،پولس اسٹیشن روڈ، راٹھی چوک، امبیڈکر چوک سے تحصیل آفس تک مورچہ نکالا گیا۔ مورچے میںشامل افراد نوپورشرمااورجندل کی گرفتاری کامطالبہ کررہے تھے۔ اس مورچے کو بھیم ٹائیگر سینا کے قومی صدر دادا صاحب شالکے اور ان کی تنظیم نے حمایت کااعلان کیاتھا۔ مارچ میں شہر کے تمام مسلم بھائیوں، ایم آئی ایم پارٹی اور بھیم ٹائیگر سینا کے عہدیداران، کارکنان اور دیگر شہریوں نے شرکت کی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading