اگر ہمیں آئین کو بچانے کے لئے اپنی جانیں قبان کرنی پڑیں تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے: اویسی

بلرام پور ، 14 مارچ (یواین آئی) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ آئین کو بچانے کے لئے اگر ہمیں اپنی جانیں قربان بھی کرنی پڑیں تو بھی ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔مسٹر اویسی آج ضلع کے اترولا حلقہ کے بردہی چوراہے پر بھاگی داری سنیکت مورچہ کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر قانون نہیں بنایا جاسکتا۔ میری پارٹی نے پورے ملک میں این آر سی کی مخالفت کی اور میں نے اس قانون کی ایک کاپی پھاڑ کر پارلیمنٹ میں احتجاج درج کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئین کو بچانے کے لئے ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑے تو بھی ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ نے پٹرول ، ڈیزل اور ککنگ گیس کی بڑھتی قیمتوں پر حکومت کا گھیراؤ کرتے ہوئے کہا کہ اس قیمت میں اضافے کی وجہ سے عام آدمی بی جے پی سے ناراض ہے ۔ انہوں نے مخصوص طبقے سے امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئےکہا کہ ، یوگی حکومت میں 37 فیصد مسلمانوں کا انکاؤنٹر کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سہیل دیو سماج پارٹی کے اتحاد سے ہماری پارٹی مضبوط ہوگی۔اس موقع پر ، سہیل دیو سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ میں نے مودی سرکار سے 29 ذاتوں کو ریزرویشن دینے کا معاملہ اٹھایا تھا ، لیکن حکومت نے انہیں ریزرویشن نہیں دیا ۔ اس کی وجہ سے ، انہوں نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد انہوں نے نو پارٹیاں اکٹھی کیں اور بھاگیداری سنیکت مورچہ کے نام سے ایک نئی پارٹی تشکیل دی۔مسٹر راج بھر نے کہا کہ اگر مسلمان اور راج بھر ذات کے لوگ اکٹھے ہوکر بھاگیداری سنیکت مورچہ پارٹی کو ووٹ دیں تو کوئی بھی ان کی پارٹی کو شکست نہیں دے سکتا۔

بی ایس پی ، ایس پی اور کانگریس کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ انہیں ذاتوں کی بنیاد پر لالچ دیتی ہیں اور ووٹ لیتی ہیں لیکن ان کے مفاد میں کچھ نہیں کرتیں ۔ انہوں نے کہا کہ اویسی اور راج بھر پارٹی کے اجلاس کی وجہ سے آئی ایم آئی ایم کو تقویت ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے ملنے سے بی جے پی ، کانگریس اور ایس پی بی، ایس پی کی نیند اڑ گئی ہے۔ ووٹ تمھارا راج ہمارا کا اصول کام نہیں کرے گا۔ جس کی جتنی زیادہ تعداد ہوگی ، اتنی ہی اس کی بھاگیداری زیادہ ہوگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading