اکھلیش یادوکوروکنے پرہنگامہ ،الہ آبادیونیورسٹی میں لاٹھی چارج ،زخمی ہوئے ایم پی دھرمیندریادو

الہ آبادیونیورسٹی میں سماج وادی پارٹی سپریمو اکھلیش یادو کا پروگرام رد(منسوخ)ہونے سے ہنگامہ کھڑاہوگیاہے۔جانکاری کے مطابق اکھلیش یادوکا پروگرام ردہونے سے ناراض ایس پی کارکنان انتظامیہ کی مخالفت میں اترآئے تھے۔ اس دوران نکالے گئے جلوس میں بدایوں سے ایس رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو، پھول پورسے رکن پارلیمنٹ ناگیندرپٹیل اورپروین نشاد بھی شامل تھے۔اس دوران توڑپھوڑکررہے ایس پی کارکنان پرپولس نے لاٹھی چارج کردیا۔جس سے ناراض کارکنان نے پتھراؤ شروع کردیا اوربھگدڑمچ گئی۔پولس کی لاٹھی چارج میں ایس پی کارکنان کے جلوس میں شامل رکن پارلیمنٹ دھرمیندریادو کوبھی چوٹیں آئی ہیں۔دراصل ضلع انتظامیہ اوریونیورسٹی نے الہ آبادیونیورسٹی میں ہونے والے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے پروگرام پروک لگادی تھی۔لیکن ’سماج وادی چھاترسبھا‘کے لیڈران کے پروگرام کولیکراڑے ہوئے تھے۔وہیں اس کے پہلے اکھلیش یادو کوبھی لکھنؤ ایئرپورٹ پرہی روک لیاگیاتھا۔جس کے بعدانہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاتھاکہ طلبایونین پروگرام میں جانے سے روکنے کا محض ایک مقصد نوجوانوں کے بیچ سماج وادی نظریات اورآوازکودبانا ہے۔اکھلیش یادوکا کہناتھاکہ ایک طلبہ لیڈرکے حلف برداری تقریب سے سرکاراتنی ڈری ہوئی ہے کہ مجھے لکھنؤ ہوائی اڈے پرروک دیاگیا۔وہیں اکھلیش یادو کولکھنؤ ایئرپورٹ سے پریاگ راج نہ آنے دینے کی جانکاری جیسی ہی پریاگ راج ایئرپورٹ پرجمع ہوئے سماج وادی پارٹی کے کارکنان کوملی توانہوں نے نعرے بازی شروع کردی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading