اڑان بھرتے ہی جہاز کا پہیہ زمین پرگرا، ویڈیو دیکھیں

روم: اٹلی کے شہر تارنٹو میں بوئنگ 747-400 ڈریم لفٹ کارگو طیارے کا ایک پہیہ ٹیک آف کرتے ہی جہاز کے لینڈنگ گیئرس سے ٹوٹ کر زمین پر گرپڑا۔ یہ حادثہ منگل کو پیش آیا۔

برطانوی اخبار دی سن نے اپنی رپورٹ میں حادثے کی تصویر شائع کی ہے جس میں طیارے کا ایک پہیہ نظر آرہا ہے جبکہ اس واقعہ کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیک آف کے بعد طیارے کے ایک پہیے سے دھواں نکلنا شروع ہوگیا اور وہ جہاز کے لینڈنگ گیئر سے ٹوٹ کر زمین پر گر پڑا۔ یہ پہیہ مبینہ طور پر ہوائی اڈے کے مضافات میں برآمد ہوا ہے۔

https://twitter.com/newsistaan/status/1580189497576153088?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1580189497576153088%7Ctwgr%5E61eeb8f8a0806456df435e951222a48854b75a5b%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.munsifdaily.com%2Fsocial-media-news%2Fvideo-cargo-planes-wheel-fell-on-the-ground-as-it-took-off%2F

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ کارگو جہاز جو امریکہ جارہا تھا، شمالی کیرولینا میں بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔ یہ ایک بڑے بڑے سائز کا جمبو جیٹ طیارہ ہے جسے سامان کی منتقلی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading