آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 اے کے تحت کسی بھی شخص کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جائے: سپریم کورٹ

نئی دہلی: 12/اکتوبر(ایجنسیز)سپریم کورٹ نے بدھ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ (آئی ٹی ایکٹ) 2000 کی دفعہ 66 اے کے معاملے میں بڑا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے کہا کہ آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 اے کے تحت کسی کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جانا چاہیے۔ 2015 میں سپریم کورٹ نے شریا سنگھل کیس میں اس دفعہ کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔

عدالت نے تمام ریاستوں کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور ہوم سکریٹریوں کو متعدد ہدایات جاری کیں تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ دفعہ 66A کا حوالہ تمام زیر التوا مقدمات سے ہٹا دیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ شائع شدہ آئی ٹی ایکٹ کے بارے میں قارئین کو مناسب طور پر مطلع کریں کہ دفعہ 66 اے کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

آئی ٹی ایکٹ کے سیکشن 66-A کے تحت، یہ انتظام تھا کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض، اشتعال انگیز یا اکسانے والا مواد پوسٹ کرنے پر کسی شخص کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، لیکن سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 19.1.A کے تحت بات کرنے پر اس قانون کو کالعدم قرار دیا۔ اور آزادی اظہار کے بنیادی حق کے خلاف کہہ کر منسوخ کر دیا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading