نئی دہلی، 2 مئی (یو این آئی) مرکزی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاگو لاک ڈاؤن کے دوران اورینج زون میں ٹیکسی اور کیب میں ڈرائیور کے علاوہ صرف دو سواری ہی سفر کرسکتی ہیں۔وزارت داخلہ نے جمعہ کولاک ڈاؤن کی مدت کو تین مئی کے بعد دو ہفتے اور بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ساتھ ہی پورے ملک کو کورونا انفیکشن کے معاملات کی بنیاد پر گرین، اوینج اور ریڈ تین زون میں بانٹ کر نئے ہدایات بھی جاری کئے تھے۔وزارت نے اورینج زون میں افراد اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کے بارے میں غلط فہمی دور کرنے کے لئے آج وضاحت جاری کرکے کہا ہے کہ اورینج زون میں پورے ملک میں نافذ پابندیوں کے علاوہ ایک سے دوسرے ضلع میں اور ضلع کے اندر بسوں کی نقل و حرکت پر پابندی رہے گی۔دو سرگرمیوں کو کچھ شرائط کے ساتھ اجازت دی گئی ہے۔ پہلی ٹیکسی اور کیب ایگری گیٹرس کو ایک ڈرائیور اور صرف دو مسافروں کے ساتھ نقل و حرکت کی اجازت دے گا۔ دوسرا ضلع کے اندر صرف منظور سرگرمیوں کے لئے ہی افراد اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کی اجازت دی گئی ہے جس میں چار پہیا گاڑیوں میں ڈرائیور کے علاوہ زیادہ سے زیادہ دو افراد کو موجود رہنے کی اجازت دے گا۔