اورنگ آباد : 9 اگست : آج ریاستی کابینہ کی توسیع کیساتھ ہی اورنگ آباد میں اب ریاستی اور مرکزی وزراء کی کل تعداد پانچ ہوگئی جوکہ مراٹھواڑہ کیلئے اہم بات یے – جس میں سے 2 مرکزی (ڈاکٹر بھگوت کراڈ اور شری راؤ صاحب دانوے) اور اب 3 ریاستی کابینہ کے وزیر (جناب عبدالستار، شری سندیپن بھومرے اور شری اتل ساوے)۔ اسی بات کو لیکر امتیاز جلیل نے ٹوئیٹ کیا کہ
آئیے ہم سب امید کرتے ہیں کہ میرا ضلع اور مراٹھواڑہ ترقی کرے گا۔ مجھے ذاتی طور پر امید ہے کہ میرا ضلع یہ ‘اچھے دن’ دیکھے گا۔ اس پسماندگی کو دور کرنے کے لیے اورنگ آباد کا سنہری دور ہے۔ آئیے ہم سب مل کر اورنگ آباد اور مراٹھواڑہ کے لیے کام کریں۔ تمام نئے وزراء کے لیے ہماری نیک خواہشات۔
