کمرے سے ملی سوسائیڈ نوٹ کی بناء پر پولس نے جانچ شروع کردی
اورنگ آباد:(جمیل شیخ): اورنگ آباد ضلع کوآپریٹیو بنک کے چیرمین سریش پاٹل نے اپنے ہی گھر میں زہریلی دوا پی کر خود کشی کرلی۔یہ دردناک واقعہ گذشتہ دوپہر ڈھائی بجے نرالہ بازار میں واقع پاٹل کی رہائش گاہ میں پیش آیا ان کے کمرے سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے۔ جس میں دو بااثر سیاستدانو ں کے نام بتائے جارہے ہیں.
تفصیلات کے مطابق اورنگ آباد ضلع کوآپریٹیو ضلع بنک کے چیرمین سریش دیارام پاٹل گذشتہ روز اپنے ہی گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے کوئی زہریلی دوا پی کر خود کشی کی ہے اس خبر کے عام ہوتے ہی سیاسی حلقوں میں غم کا ماحول ہے کانگریس کے سینئر قائد اور بنک کے چیرمین سریش پاٹل دوپہر تین بجے مردہ حالت میں پائے گئے 2004 سے وہ بنک کے چیرمین اور مختلف پارٹیوں اور مذاہب کے 21 ڈائریکٹرس نے انہیں بلا مقابلہ منتخب کرتے رہے ہیں۔ اسی طرح وہ بنک کو اپنے قبضہ میں رکھنے میں کامیاب رہے ہیں آج دوپہر اپنے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پائے جانے پر انہیں فوراً سمرتھ نگر کے سائی اسپتال میں داخل کیاگیا لیکن تب تک پاٹل کی موت واقع ہوچکی تھی۔ پچھلے 40 تا 45 سال سے وہ ڈسٹرکٹ کو آپریٹیو بنک کے ڈائریکٹر تھے اور تقریباً 27 سال سے وہ چیرمین کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ پاٹل کے کمرے سے چھٹی ملنے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ پولس نے اس معاملے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پاٹل لی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے گھاٹی اسپتال روانہ کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کانگریس کے قائد ایڈوکیٹ سداشیو گائیکے اور ناناپاٹل سے ان کا تنازعہ جاری تھا اور افراد خاندان کے مطابق اسی تنائو کے سبب پاٹل نے زہریلی دوا پی کر جان دے دی پولس کی جانچ کے بعد ہی سچائی منظر عام پر آئے گی اس معاملے میں پولس بھی فی الحال کچھ بتانے سے کترارہی ہے البتہ پولس کے مطابق معاملہ کی تحقیقات اور پاٹل سے لوگوں کے تعلقات کے بارے میں باریک بینی سے جانچ شروع کی جاچکی ہے۔