اورنگ آباد:(جمیل شیخ):ایک ماہ کا بل نہ ملنے پر بلیو کراس سوسائٹی نے تین دنوں تک شہر میں گھومنے والے آوارہ کتوں کو پکڑنے کا کام بند رکھا جس کے سبب شہر میںسگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ شہر میں گھومنے والے آوارہ اور خونخوار کتوں کو پکڑ کر ان کا نس بندی آپریشن کرنے کی ذمہ داری اے ایم سی انتظامیہ نے پونا کی بلیو کراس سوسائٹی نامی ایجنسی کو دے رکھی ہے مگر ایک ماہ کا بل ساڑھے آٹھ لاکھ روپئے حاصل کرنے کے لئے متعلقہ ایجنسی نے تین دن قبل اپنا کام بند کردیا جس کے بعد شہر میں سگ گزیدگی کے واقعا ت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
دو روز قبل کالا دروازہ علاقہ میں ایک خونخوار کتے نے تین معصوم بچوں کو بھنھبوڑ ڈالا جبکہ گزشتہ روز سوت گرنی علاقہ میں کتوں کے جھنڈ نے ایک معصوم لڑکی پر حملہ کردیا کس طرح وہاں سے گزررہے راہگیروںنے اس لڑکی کو ان خونخوار کتوں کے چنگل سے آزاد کردیا آج بھی سڈکو این ۴ علاقہ میں اسٹریٹ ڈاگس نے تین تا چار بچوں کو نشانہ بنایاجس کے سبب میونسپل انتظامیہ اوربلیوکراس سوسائٹی کے تین شہریان میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے ان کا کہنا ہے کہ بلیو کراس سوسائٹی کے کام بند کردینے کے سبب شہر کے کئی معصوم بچے سگ گزیدگی کا شکار ہوگئے ہیں اس کے لئے ذمہ دار کون ہیں میونسپل انتظامیہ یا پھر متعلقہ ایجنسی ہے۔