ذمہ داروں نے ایم ایل اے بچو کڑو کی قیادت میں میئر کا کیا گھیراؤ
اورنگ آباد:(جمیل شیخ): ہینڈی کیپڈ افراد کے مطالبات کی یکسوئی کے لئے م تعلقہ تنظیم کے ذزہ داران نے ایم ایل اے بچو کڑو کی قیادت میں میئر اور میونسپل کمشنر کا گھیرائو کیا۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق سال 2013 سے 2019 تک میونسپل بجٹ کا ۳ فیصد اور ۵ فیصد حصہ ہینڈی کیپ افراد کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائے اس مطالبہ پر ہار اینگ کرانتی آندولن نامی تنظیم گزشتہ کئی سالوں سے میونسپل انتظامیہ سے نمائندگی کرتی آرہی ہے اس سے قبل بھی اس ضمن میں ایم ایل اے بچو کڑو کی قیادت میں تنظیم کے ایک وفدع نے 18 اپریل2018 کو میئر نند کمار گھوڑیلے سے ملاقات کی تھی اور ایک مطالباتی میمورنڈم ان کے سپر دکیا تھا
جس پر میئر نے ان لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ ان کے مطالبات پر فوری عمل کیا جائیگا۔ اس کے باوجود جب اس سلسلہ میں میونسپل انتظامیہ نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا تو متعلقہ تنظیم نے ۶۱ جنوری 2019 کو منعقدہ جنرلی باڈی میٹنگ میں ہینڈی کیپڈافراد کی فلاح وبہبود کے لئے ساڑھے دس کروڑ روپیوں کی گنجائش بجٹ میں رکھنے کی قرار دار منظور کی جس کے تحت طبی امداد کے لئے دو کروڑ روپئے ہینڈی کیپ افراد کو خود کفیل بنانے انھیں ووکیشنل کورسیس کی ٹریننگ دینے کے لئے ۳ کروڑ روپئے ووکیشنل کورسیس کی تربیت دینے والے این جی اوز کے لئے ایک کروڑروپئے اسپورٹس کے لئے ایک کروڑ روپئے اور میونسپل عمارتوں اور پر ہجوم علاقوں میں جسمانی کمزور افرد کی سہولت کے لئے ریمپ کی تعمیر کے لئے ۳ کروڑ روپئے اور ۰۸ فیصد سے زائد ڈیسبل افراد کو 2000 روپیو ں کی مالی امداد فراہم کرنے کےلئے 50 لاکھ روپیوں کی گنجائش جاری سال کے بجٹ میں رکھی گئی۔ میئر اور میونسپل کمشنر نے ان تفصیلات سے ایم ایل اے بچو کروڑ کو واقف کروایا۔
جس پر رکن اسمبلی نے بجٹ میں این جی اوز کے لئے مختص کئے گئے ایک کروڑ روپیوں کی رقم پر اعتراض جتایا انھو ںنے کہا کہ حکومت کی دیگر اسلکیمات کے تحت ٹریننگ دینے والی این جی اوز کے اخراجات پورے کئے انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہینڈی کیپڈ افراد کو ابھی اور اس وقت مالی امداد کے چیک دئے جائیں۔ ایم ایل اے بچو کڑو کے آگے میئر اور میونسپل کمشنر زیر ہوگئے اور انھوں نے فوری طور پر ۴ متاثرہ افراد میں دو ہزار روپیوں کے چیک تقسیم کئے۔