اورنگ آباد: دسویں کے مسلم طالب علم نے آٹو رکشہ کے لیے کفایتی ایئر کنڈیشن تیار کرلیا

اورنگ آباد: 19مئی (ایجنسیز) مہاراشٹر کے ثقافتی شہر اورنگ آباد کے 15 سالہ لڑکے نے اپنے رکشہ ڈرائیور والد کی گرمیوں میں پریشانی دیکھ کرکفایتی ایئرکنڈیشن تیارکرلیا ہے جوکہ رکشہ کو ٹھنڈا رکھتا ہے، مذکورہ ہونہار طالب اس وقت اپنی ایجاد کی وجہ سے شہر بھرمیں موضوع بحث بناہوا ہے اور ہر طر ف سے اس کی ستائش کی جارہی ہے۔جوکہ شہر کی ملی جلی آبادی سوامی وویکانند نگر ہڈکو میں رہائش پذیر ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹربھرمیں اس وقت شدت کی گرمی ہے ،درجہ حرارت 42 سے بڑھ گیا ہے۔ ایسی حالات میں جب ایک دسویں جماعت کا طالب علم دیکھتا ہے کہ اس کے والد آٹو رکشہ چلارہے ہیں ، پسینہ پوچھ رہے ہیں ، سواری بھی پسینے سے شرابور ہے۔ اسی کے ساتھ وہ سڑکو ںپر دوڑتی ایئر کنڈیشن قیمتی کاروں ،اولااورابیرکے گاڑیوں کو جو پھراٹے سے سڑکوں پر دوڑرہی ہیں۔عام آدمی نہ تو ان گاڑیوں میں بیٹھ سکتاہے اور نہ ہی گرمی کی شدت سے بچ سکتاہے۔

ویڈیو

ایان مرزا بیگ نامی یہ طالب علم بے چین رہا اور وہ اس تگ و دو میں ہے کہ کس طرح سے اپنے والد کو اس مصیبت سے نجات دلائے جو رات دن محنت کررہے ہیں۔ والد صاحب کبھی کبھار ایئر کنڈیشن ،کولر،اے سی کا کام بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے کچھ سامان گھرمیں پڑا رہتا ہے۔گرمی کی وجہ سے گھرمیں کولر لایا گیا اور بس کیا تھا اسی کولر کو دیکھ کر اس کے دماغ نے تیزی سے کام کرنا شروع کردیا۔ایان نے اپنے والد مظہر مرزا سے کہا کہ ” میں آپ کے لیے رکشہ میں کولر لگانا چاہتا ہوں “تو حیرت سے اس کو تکتے رہ گئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading