ضلع بیڑ کے تعلقہ گیورائی میں فاقہ کی وجہ سے خود کشی کرنے والی خاتون کے اہل خانہ سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی وفد کی ملاقات

اظہار غم اور تعزیت مسنو نہ پیش کرتے ہوے مالی امداد پیش کی

۱۹۔مئی (پریس ریلیز )۔ آج یہاں چند روز قبل ضلع بیڑ کے تعلقہ گیورائی میں معاشی تنگی اور فاقہ کی وجہ سے خود کشی کرنے والی مسلم خاتون کے اہل خانہ سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کےایک نمائندہ وفد نے مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی قیادت میں دورہ کرکے ملاقات کی ۔انہیں پرسہ دیتے ہوئے تعزیت مسنو نہ پیش کیا اوران کی مالی امداد کی ۔

واضح رہے کہ گیو رائی کے طیب نگر علاقہ میں شیخ ابراہیم شیخ خلیل عمر ۳۷ سال اپنی بیوی بی بی بیگم عمر ۲۹ سال ،اپنے چار بچے قدسیہ عمر ۸ سال،ضیاء ۷سال ، الیاس عمر ۵سال،مسکان عمر ۷ ماہ کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں ۔وہ مونڈھا میں مزدوری کر کے اپنے اور اپنے بیوی بچوں کی کفالت کرتے ہیں ۔تاہم وہ گذشتہ دو دنوں سے مزدوری نہ ملنے کے سبب پریشان تھے اور گھر میں خورد و نوش کے اسباب فراہم نہیں کر پا رہے تھے ،جس کے بعد گھر میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی اور بروز سنیچر مورخہ ۱۱ ؍ مئی کو ان کی بیوی بی بی بیگم نے وہ دلخراش اقدام کیا

جس کی وجہ سے علاقہ میں غم و اندوہ کی کیفیت پیدا ہو گئی ۔مقامی جمعیۃ علما ء کے ذمہ داروں کی اطلاع پر آج صو بائی جمعیۃ علماء کے ذمہ داران پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے گیو رائی کا دورہ کر کے خاتون کے شوہر اور اس کے بچوں سے ملاقات کی صورت حال کا جائزہ لیا اس موقع پر خاطر خواہ مالی مدد کی گئی اور ہر طرح کا آئندہ بھی امداد کا تیقن دلایا گیا ۔اس وفد میں مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے علاوہ حافظ سید عبد الغنی ،قاضی امان اللہ،سید عقیل بھائی،حافظ انیس پٹھان ،سید مستقیم ،نعمان فاروقی،شیخ عبد العلیم ،سید توفیق، ابان صدیقی ،عبد القیوم وغیرہ شریک تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading