مہاراشٹر کے بعد ممبئی میں بھی پانی کی قلت ، شہریوں سے پانی کے استعمال میں احتیاط برتنے کی اپیل

ممبئی 19مئی (ایجنسیز) میونسپل کارپوریشن نے عروس البلاد ممبئی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر کو پانی کی فراہمی کرنے والی سات جھیلوںمیں پانی کی شدید کمی کے سبب پانی کا استعمال سنبھال کریں ،ان ذخائر آب میں 15سے 17 فیصد پانی بچا ہے ،جوکہ جولائی کے پہلے ہفتہ تک ہی استعمال کیا جاسکتا ہے،مانسون سے چند روز تاخیر کی خبروں نے بھی حکام اور شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی کو پانی فراہمی کرنے والی اپر ویترنا،تانسا،موڈک ساگر،ویہارلیک،تلسی ،بھاتسا ،اور مدھیہ ویترنا میں آبی سطح میں کمی واقع ہوگئی ہے۔ممبئی میں روزانہ تین ہزار 515ایم ایل ڈی پانی کی فراہمی ہوتی ہے،اکتوبر 2018کی پہلی تاریخ تک ان تمام جھیلوں میں 14لاکھ 50ہزار ایم ڈی ایل پانی موجودتھا،اور اس کمی کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کو شبہ تھا کہ پانی کی شدید سے شہری دوچار ہوںگے۔اور نومبر۔دسمبر2018سے پانی کی سپلائی میں 10فیصد کی کٹوتی کی گئی تھی اور گزشتہ چھ ۔سات میں پانی کی سپلائی حسب معمول جاری رہی ،لیکن 15مئی تک جانچ کیے جانے پر ان جھیلوں میں صرف ایک لاکھ 80ہزار ایم ایل ڈی پانی بچا ہے،اور یہ صرف 15۔20فیصدہی بتایا جارہا ہے۔

جبکہ پچھلے سال ان جھیلوں میں چار لاکھ27ہزار ایم ایل ڈی سے زائد پانی پایا گیا تھا ،جوکہ گزشتہ سال مقابلہ میں 39فیصد کم ہے۔اگر مانسون کی آمدمیں مزید تاخیر ہوتی ہے تو پانی کی کٹوتی لازمی ہے ،اس لیے شہریوںکو پانی کا ساتعمال احتیاط سے کرنے اور پانی کی بچت کرنے کی اپیل کی ہے۔

دریں اثناءمہاراشٹرکے الگ الگ حصوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست میں 26آبی ذخائر اور بند میں پانی کی ذخیرہ 18مئی تک صفر بتایا گیا ہے ،جس نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔محکمہ آبی ذخائر نے اس کی اطلاع دی ہے۔محکمہ کی ویب سائٹ میں تفصیل جاری کی گئی ہے۔
محکمہ کی جاری تفصیل کے مطابق اونگ آباد ڈیویزن میں گزشتہ سال 23.44فیصد پانی کا ذخیرہ تھا جوکہ کم ہوکر اعشاریہ43فیصد بچا ہے ،اس ڈیویزن میں اورنگ آباد، بیڑ، ہنگولی،پربھنی ،اور عثمان آباد ضلع آتے ہیں،اس ڈیویزن میں واقع ڈیم میں صفر آبی ذخیرہ ہے ،ان میں پیٹھن،منجارا،ماجل گاﺅں،یلدیری، سدھیشور،لوورترنا،سنا کولے گاﺅں اور دھیدنا شامل ہیں ،جن میں گزشتہ سال آبی سطح زیادہ تھی ،لیکن اس مرتبہ کافی کم ہوگئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ پونے ،ناگپور،جلگاﺅں اور لوناولہ میں بھی بند کی حالت بہتر نہیں ہے اور سطح آب صفر رہ گیا ہے۔ناسک کے تیس گاﺅں اور ناگپورکے ٹولہ دوہ کی حالت بھی تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔جبکہ کئی گزشتہ سال ان آبی ذخائر میں پانی کافی مقدار میں پایا جاتا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading