اورنگ آباد:شیخ عبدالرحیم سر کا سلوڑ کے مختلف مقامات پر پرتپاک استقبال

اورنگ آباد:حال ہی میں بیڑ ضلع میں منعقد پروگرام میں جناب شیخ عبدالرحیم سر کو ریاستی سطح پر ڈاکٹر رفیق ذکریا ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا اس پروگرام کے بعد آج پہلی مرتبہ شیخ عبدالرحیم سر کی سلوڑ آمد پر مختلف مقامات پر پرتپاک استقبال کیا گیا.. جس میں سب سے پہلے سلوڑ کے رکن بلدیہ و مولانا محمد علی جوہر ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عالی جناب قیصر آزاد صاحب نے شال و ہار پہنا کر استقبال کیا.

اس کے بعد ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن سلوڑ شاخ کے اراکین کی جانب سے شال و ہار پہنا کر استقبال کیا گیا… سلوڑ کے تعلقہ صدر شیخ الیاس اور تعلقہ نائب صدر شیخ ظفر کی جانب سے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا… اس موقع پر ریاستی سیکرٹری شیخ شبیر، نذیر پٹھان، ونود پاٹل، اشوک جادھو، علیم شاہ وغیرہ ممبران موجود تھے.

اس کے بعد ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے قانونی مشیر ایڈووکیٹ عرفان خان کی جانب سے ان کے ڈاکٹر ذاکر حسین نگر میں واقع آفس پر جنگی پیمانے پر استقبال کیا گیا.

ایڈووکیٹ عرفان خان نے شیخ عبدالرحیم سر کو شال اور پھولوں کا گلدستہ دے کر استقبال کیا اس موقع پر تعلقہ صدر شیخ الیاس اور شیخ ظفر وغیرہ موجود تھے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading