ان 5 لوگوں کے لیے نہایت فائدہ مند ہے صبح خالی پیٹ دودھ اور چھوارہ کا استعمال، جانیں کیسے تیار کریں۔

خشک میوے صحت کے لیے بے حد مفید ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی خشک میوے کے بارے میں بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ کئی صحت کے مسائل سے نجات پا سکتے ہیں۔ یہ میوہ ہے چھوارہ، جسے عام طور پر لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں، لیکن اگر آپ اس کے فائدے جان لیں تو اسے آج ہی سے اپنی خوراک میں شامل کر لیں گے۔ خاص طور پر اگر آپ اس کا استعمال دودھ کے ساتھ کریں تو یہ سونے پہ سہاگہ بن جاتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کن 5 افراد کو چھوارہ ضرور استعمال کرنا چاہیے۔

1. توانائی (Energy)

دودھ میں پائے جانے والا کیلشیم اور دیگر غذائی اجزاء اسے سپر فوڈ بناتے ہیں۔ وہیں اگر چھوارے کی بات کریں تو اس میں بھی وافر مقدار میں وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں۔ چھوارے میں آئرن، کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم، وٹامن اے اور بی کمپلیکس موجود ہوتے ہیں۔ جب آپ چھوارے کو دودھ کے ساتھ پکا کر کھاتے ہیں تو یہ آپ کے جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے اور قوتِ مدافعت (Immune System) کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

2. نظامِ ہاضمہ (Digestive System)

چھوارے میں فائبر (ریشہ) کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ دودھ میں چھوارہ پکا کر کھانے سے یہ آپ کے ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ خاص طور پر اگر آپ قبض کا شکار ہیں تو یہ آنتوں میں صحت مند بیکٹیریا پیدا کرکے نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے۔

3. دل کی صحت (Healthy Heart)

چھوارے میں پوٹاشیم اور میگنیشیم پایا جاتا ہے، جو دل کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ منرلز بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے ہیں، کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں اور دل سے جڑی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد کرتے ہیں۔

4. خون کی کمی (Anemia)

چھوارے میں آئرن پایا جاتا ہے، جو خون کے سرخ خلیات (Red Blood Cells) کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر آپ روزانہ صبح نہار منہ دودھ میں پکے ہوئے چھوارے کا استعمال کریں تو خون کی کمی (اینیمیا) کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے اور جسم کو کئی دیگر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

5. وزن بڑھانا (Weight Gain)

اگر آپ وزن بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں تو دودھ میں پکا ہوا چھوارہ آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ صبح نہار منہ اس کا استعمال پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتا ہے اور جسم کو توانائی بھی فراہم کرتا ہے، جو صحت مند طریقے سے وزن بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

کیسے تیار کریں؟

چھوارے کو پہلے تھوڑی دیر پانی سے دھو کر بھگو دیں۔ اتنے میں دودھ کو ابالنے کے لیے رکھ دیں۔ پھر چھوارے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر دودھ میں ڈال دیں اور چند منٹ تک ابالیں۔ جب دودھ قدرے گاڑھا ہو جائے تو اسے نوش کریں۔

نوٹ: چھوارہ اور دودھ کا یہ امتزاج نہ صرف مزیدار ہوتا ہے بلکہ کئی طبی فوائد کا بھی حامل ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading