انسانیت دوستی : مسجد میں متاثرین حادثہ کا پوسٹ مارٹم

انسانیت دوستی : مسجد میں متاثرین حادثہ کا پوسٹ مارٹم

تھرواننتاپورم ۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں کی طرف سے انسانیت دوستی کا ایک اور مظاہرہ دیکھنے میں آیا جب ایک مسجد نے سرکاری حکام سے تعاون کرتے ہوئے اپنا احاطہ پوسٹ مارٹم کیلئے کھول دیا۔ کیرالا کے کولپّارا میں زمینی تودے کھسکنے کے حالیہ واقعہ میں 9 افراد کی موت ہوگئی۔ اس دوران ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے اسٹاف کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی سطح پر کوئی موزوں جگہ تلاش کرنے میں دقت ہورہی تھی۔ اس صورتحال میں مقامی مسجد نے اپنے دروازے کھول دیئے اور احاطہ مسجد میں پوسٹ مارٹم انجام دیئے گئے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading