انجمنِ اسلام عبدالرزاق کالسیکر پالی ٹیکنیک (نیو پنویل) میں STEM کا شاندار انعقاد

انجمنِ اسلام عبدالرزاق کالسیکر پالی ٹیکنیک (نیو پنویل) میں STEM کا شاندار انعقاد
نیو پنویل (آفتاب شیخ)
انجمنِ اسلام عبدالرزاق کالسیکر پالی ٹیکنیک کے ہیومینٹیز اینڈ سائنس ڈیپارٹمنٹ

کے زیرِ اہتمام STEM (Science, Technology, Engineering & Mathematics) کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس کا مقصد طلبہ میں سائنسی, ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کی اختراعی رجحانات اور عملی تعلیم کو فروغ دینا۔ اس میں 25 اسکولوں کے128 طلباءنے، 35 اساتذہ کی رہنمائی میں40 جدید مسائل پر مبنی تحقیقی منصوبے شامل تھے۔
مہمانِ خصوصی ڈاکٹر رمضان کھاٹک نے اپنے خطاب میں اس نوعیت کی سرگرمیوں کو نوجوان نسل میں تحقیق، تنقیدی سوچ اور جدت پسندی کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔ اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے اداروں میں نیو ہورائزن پبلک اسکول پنویل کو ₹2000 کا پہلا انعام، سینٹ جوزف اسکول پنویل کو ₹1500 کا دوسرا انعام اور ایم ای ایس دیان مندر اسکول، کلمبولی کو ₹1000 کا تیسرا انعام دیا گیا۔وجیا آندھیکر(پروگرام کوآرڈینیٹر) اور ڈاکٹر فرحان موسیٰ (فرسٹ ایئر کوآرڈینیٹر) نے اس کے کامیاب انعقاد میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس پورے پروگرام کی سرپرستی پرنسپل عارف شیخ اور ڈائریکٹر ڈاکٹر رمضان کھاٹک نےکی ۔ یہ تمام سرگرمیاں چیئرمین بورڈ آف انسٹیٹیوشنز، نوی ممبئی برہان حارث اور پدم شری ایوارڈ یافتہ ڈاکٹرظہیر قاضی صدر انجمنِ اسلام کی رہنمائی میں انجام پائیں۔ تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملہ نے کامیاب طلبہ کو اس قابلِ فخر کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی، اور یوں یہ نمائش ادارے کے علمی عزم اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اس کی مستقل وابستگی کی مظہر ثابت ہوئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading