امیت شاہ کا کل دورہ حیدرآباد ‘ رکنیت سازی مہم کا آغاز

امیت شاہ کا کل دورہ حیدرآباد ‘ رکنیت سازی مہم کا آغاز

مامڈی پلی میں قبائلی خاندان کو پارٹی میں شامل کرینگے ۔ ریاست میں پارٹی کے استحکام پر توجہ
حیدرآباد 4 جولائی ( پی ٹی آئی ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ 6 جولائی کو تلنگانہ میں بی جے پی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کریں گے ۔ امیت شاہ رکنیت سازی مہم کے باضابطہ آغاز سے قبل مامڈی پلی ( قریب پہاڑی شریف ) میں ایک قبائلی خاندان کو پارٹی میں شامل کریں گے ۔ بی جے پی ریاستی یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر کے لکشمن نے آج یہ بات بتائی ۔ امیت شاہ 6 جولائی ہفتہ کو دو پہر میں حیدرآباد پہونچیں گے ۔ وہ سیدھے مامڈی پلی گاوں جائیں گے اور قبائلی خاندان کو بی جے پی رکن کی حیثیت سے پارٹی میں شامل کریں گے ۔ اس کے بعد وہ شمس آباد کے فنکشن ہال میں پارٹی کی رکنیت سازی کا آغاز کریں گے ۔ ڈاکٹر کے لکشمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ ‘ جو مرکزی وزیر داخلہ بھی ہیں ‘ بعد میں بی جے پی کے اہم قائدین سے ریاست میںپارٹی کو مستحکم بنانے کے امکانات پر ایک اجلاس میں تبادلہ خیال بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 6 جولائی کو اپنے حلقہ انتخاب وارناسی میں پارٹی رکنیت سازی مہم کا آغاز کرینگے ۔ 6 جولائی پارٹی کے نظریاتی بانی شیاما پرساد مکرجی کی یوم پیدائش ہے ۔ اسی دن ملک بھر کے مختلف شہروں میں پارٹی کے کئی قائدین رکنیت سازی مہم کا آغاز کرینگے ۔ امیت شاہ کی جانب سے تلنگانہ میں رکنیت سازی مہم کا آغاز در اصل یہ واضح اشارہ ہے کہ پارٹی کی قومی قیادت ریاست میں بی جے پی کو مستحکم کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے اور 2023 میں ریاست میں اقتدار حاصل کرنے کوشاں ہے ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

Leave a comment