امریکا :دو سر والا نایاب سانپ دریافت

امریکی خاتون نے دومنہ والے سانپ کی ویڈیو شیئر کرکے صارفین میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔انٹرنیٹ پر امریکی شہری نے چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو سر والا انتہائی خطرناک سانپ زمین پر رینگ رہا ہے۔
یہ سانپ امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر ٹیلرزوائل کی کاونٹی الیگزینڈر میں واقع ایک گھر میں دیکھا گیا ہےجس کو دیکھتے ہی خاتون پہلے تو خوفزدہ ہوئی لیکن ہمت کرکے سانپ کی ویڈیو بنالی۔یاد رہے کہ رواں برس بھارت میں دو مقامات پر دو سر والے نایاب سانپ پائے گئے تھے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading