الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان تھانے میں کانگریس کا زبردست احتجاج

الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
تھانے میں کانگریس کا زبردست احتجاج

تھانے، (آفتاب شیخ)
تھانے شہر (ضلع) کانگریس نے الیکشن کمیشن کے کام کاج اور انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے جمہوریت کے تحفظ اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا۔ یہ مظاہرہ تھانے کانگریس کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

اس احتجاج کی قیادت تھانے شہر کانگریس کے صدر ایڈوکیٹ وکرانت چوان اور مہاراشٹر پردیش کانگریس کے کارگذار صدر عارف نسیم خان نے کی۔ اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری راجیش شرما، پردیش کانگریس کے و شہر کانگریس کے عہدیداروں کے علاوہ خواتین کانگریس، یوتھ کانگریس، بلاک اور وارڈ صدور سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

کانگریس کے مطابق، مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 میں ووٹر لسٹوں میں 50 لاکھ جعلی ووٹ شامل کیے گئے، اور نتائج حیران کن طور پر لوک سبھا انتخابات سے مختلف تھے، جس نے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ پارٹی نے الزام لگایا کہ مودی حکومت آئینی اداروں پر دباؤ ڈال رہی ہے، اور موجودہ چیف الیکشن کمشنر بی جے پی کے حق میں کام کر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس میں عارف نسیم خان نے کہا، "یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے، لیکن حالیہ مظاہر سے ایسا لگتا ہے کہ جمہوری اقدار خطرے میں ہیں۔"

کانگریس پارٹی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرے اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading