الیکشن سے قبل فتح موومنٹ داخلی مضبوطی کیلئے سرگرم

مغربی کنارہ : اسرائیلی اخباری ذرائع کے مطابق اسرائیل نے فتح موومنٹ کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور فلسطینی وزیر حسین الشیخ کو اسرائیلی جیل میں قید رہنما مروان البرغوثی سے ملاقات کی اجازت دیدی ہے۔ توقع ہیکہ یہ ملاقات آج ہو گی۔مروان البرغوثی فتح موومنٹ کے ایک اہم رہنما ہیں۔ وہ عمر قید کی سزا پانے کے بعد 19 برس سے اسرائیلی جیل میں قید ہیں۔مروان البرغوثی کے قریب فتح موومنٹ کے اندرونی ذرائع کے مطابق البرغوثی آئندہ صدارتی انتخابات میں خود کو نامزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سروے رپورٹوں کے مطابق مروان البرغوثی کو فلسطینی عوام میں بڑے پیمانے پر مقبولیت اور ہمدردی حاصل ہے۔ وہ صدارتی انتخابات میں جیت کے لیے بھرپور امیدوار ہو سکتے ہیں۔دیگر بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مروان البرغوثی انتخابی امیدواروں کی جو فہرست تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ فتح موومنٹ کی سرکاری فہرست سے مختلف ہو گی۔

Leave a comment