نئی دہلی: 14/ ڈسمبر ۔الہ آباد ہائی کورٹ نے شری کرشنا جنم بھومی کیس کے بارے میں ایک بڑا فیصلہ سنایا ہے ASI سروے کو الہ آباد ہائی کورٹ نے منظور کیا ہے۔ عدالت نے شاہی عیدگاہ مسجد کے اے ایس آئی کے سروے کو منظوری دے دی ہے
متھورا کی شری کرشن جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ مسجد کے معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی تھی جس میں ایڈوکیٹ کمشنر کے ذریعے متنازعہ احاطے کا سروے کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا.
فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس میانک کمار جین کی سنگل بنچ نے شاہی عیدگاہ مسجد کا اے ایس آئی سروے کی اجازت دے دی.
اب عدالت 18 دسمبر کو فیصلہ کرے گی کہ کورٹ کمشنر کون ہوگا اور مزید کارروائی کیسے کی جائے گی۔ متھرا کی عدالت میں یہ مطالبہ سب سے پہلے ہندو فریق نے اٹھایا۔ دسمبر 2022 میں متھرا کی عدالت نے امین سروے کو منظوری دی تھی، لیکن مسلم فریق کی طرف سے اعلیٰ عدالت میں دائر اعتراض کے بعد امین سروے نہیں ہو سکا۔
اب ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مسلم فریق سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔