الجیریا کے دارالحکومت میں واقع جامع الجزائر میں ایک وقت میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد نماز ادا کر سکیں گے جبکہ اس پر 1.5 ارب ڈالر سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپشن پیغمبر اسلام کی ولادت کے موقع پر ’جامع الجزائر‘ کا افتتاح کیا گیا۔ اس مسجد کی تعمیر کی نگرانی کرنے والی چینی کمپنی کے مطابق یہ افریقہ کی سب سے بڑی مسجد ہے۔

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپشن یہ شمالی افریقہ میں واقع مسلم اکثریتی ملک الجیریا کے دارالحکومت میں واقع ہے اور اس کا افتتاح ملک کے وزیر اعظم عبدالعزیز جراد نے کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپشن اس مسجد کی تعمیر سنہ 2012 میں صدر عبدالعزیز بوتفليقہ کے دور میں شروع ہوئی تھی اور ڈیڑھ سال قبل اسے مکمل کر لیا گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپش :نافتتاح کے بعد وزیر اعظم عبدالعزیز جراد نے یہاں نماز ادا کی اور اس وقت ان کے ہمراہ دیگر سیاسی و مذہبی رہنما اور مسلم ممالک کے نمائندے موجود تھے۔

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپشن :مسجد کی تعمیر جدید طرز پر کی گئی ہے اور یہ تقریباً 70 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ چینی تعمیراتی کمپنی کے مطابق یہ سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ کی دو مقدس مساجد (مسجد الحرام اور مسجد نبوی) کے بعد سب سے بڑی مسجد ہے۔

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپشن یہاں ایک وقت میں تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار افراد نماز ادا کر سکیں گے۔ تاہم کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دنوں میں ابھی اس کا صرف ایک بڑا ہال کھولا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
،تصویر کا کیپشن گذشتہ برسوں میں جامع الجزائر کی تعمیر سے متعلق ایک تنازع تب پیدا ہوا جب فرانسیسی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ایک شہری نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس کی جگہ ملک میں فیکٹریاں بنیں اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ تاہم ملکی قیادت نے اسے فرانس کی ایک کمپنی کی سازش قرار دیا ’جسے اس کی تعمیر کا پراجیکٹ نہیں دیا گیا تھا۔‘