اشرف (شانو) پٹھان کی کوششوں سے ممبرا آزاد نگر میں تھانے میونسپ ل کارپوریشن کا طبی سینٹر قائم

اشرف (شانو) پٹھان کی کوششوں سے ممبرا آزاد نگر میں تھانے میونسپل کارپوریشن کا طبی سینٹر قائم

تھانے –

(آفتاب شیخ)
آزاد نگر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور مقامی شہریوں کی صحت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سابق کارپوریٹر اور تھانے میونسپل کارپوریشن کے سابق اپوزیشن لیڈر اشرف (شانو) پٹھان کی کوششوں سے میونسپل کارپوریشن کا طبی سینٹر قائم کیا گیا۔ یہ طبی سینٹر کھڑی مشین روڈ سے متصل آزاد نگر میں مقامی عوام کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا۔

مقامی شہریوں نے اس مرکز کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے غریب اور مزدور طبقے کو ارزاں اور بروقت علاج کی سہولت مل سکے گی۔ شانو پٹھان نے بتایا کہ اس علاقے کی اکثریت پسماندہ اور مزدور طبقے پر مشتمل ہے جو علاج کے لیے کوسہ کے حکیم اجمل خان اسپتال یا کلوا کے چھترپتی شواجی مہاراج اسپتال تک نہیں جا پاتے کیونکہ یہ دونوں اسپتال اس علاقے سے کافی فاصلے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں میونسپل کارپوریشن کا طبی سینٹر کھولنا ان کی دیرینہ کوشش تھی جو آخرکار تھانے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے تعاون سے ممکن ہوا۔ اس طبی سینٹر میں موسمی اور عام بیماریوں کے علاج کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکے، خواتین کے امراض کا علاج، ٹی بی اور ضروری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ یہاں مفت طبی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading