اسٹیٹ بینک میں رواں برس چودہ ہزار ملازموں کی بھرتی ہوگی

نئی دہلی، 07 اگست (یواین آئی) ملک کے سب سے بڑے بینک نے ملازموں کو رضاکارانہ ریٹائرمنٹ دیئے جانے کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے آج دیر رات جاری بیان میں کہا ہے کہ اس سال وہ چودہ ہزار ملازموں کی بھرتی کرنے جارہا ہے۔بینک نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ’’آن ٹیپ وی آر ایس‘ کی مجوزہ منصوبہ کو میڈیا میں لاگت کم کرنے کے طریقہ کار کے طور پر ملازموں کی تعداد کو کم کرنا بتایا گیا ہے جبکہ وہ اپنے ملازموں کی زندگی کو بہتر بنانے کی سمت میں کام کررہا ہے۔

اس نے بتایا کہ مجوزہ منصوبہ کا مقصد ایسے ملازموں کو رضاکارانہ ریٹائرمنٹ دینا ہے جو اپنے کیریرمیں تبدیلی لانا چاہتے ہیں چاہے وہ پیشہ ورانہ مسائل ہوں، آمدورفت کا مسئلہ ہو، خاندانی وجوہ ہو یا صحت کا مسئلہ ہو۔ اس نے کہا کہ وہ ملازم دوستانہ ہے اور اپنی آپریٹنگ میں اضافہ کررہاہے۔ اس کے لئے لوگوں کی ضرورت ہے۔ اس کے پیش نظر اس سال چودہ ہزار ملازموں کی بھرتی کی جائے گی۔ ابھی اس کے پاس 2.50 لاکھ ملازم ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading