اسٹڈی اسمارٹ کوچنگ کلاسز، اردھاپور نے لگاتار 9 ویں سال بھی 100% نتیجے کی روایت برقرار رکھی
اردھاپور( شیخ زبیر ) الحمدللہ معیاری تعلیم کی علامت اسٹڈی اسمارٹ کوچنگ کلاسز نے ایک بار پھر اپنی کامیابی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے لگاتار نَوَیں سال 100 فیصد نتیجہ دے کر تعلیمی میدان میں شاندار مثال قائم کی ہے۔ اس سال دسویں جماعت کے 40 طلباء و طالبات اس کوچنگ سے امتحان میں شریک ہوئے اور تمام کے تمام کامیاب قرار پائے، جو ادارے کی محنت اور لگن کا ثبوت ہے۔
اس سال کی ٹاپر سادیہ بیگم شیخ فاروق رہیں، جنہوں نے شاندار 85.40 فیصد نمبرات حاصل کیے۔ دوسرے نمبر پر اقراء تمنا شیخ رفیق (79.20) اور تیسرے نمبر پر شیخ رحمان (76.00) رہے۔
دیگر نمایاں طلبہ میں مدیحہ تشفین شیخ ارشاد (75.20)، مہک شیخ محبوب (71.80)، سارہ فاطمہ شیخ صابر (68.00)، مصباح فردوس (65.00)، اور عائشہ ماحین (64.60) شامل ہیں۔
ادارے میں دسویں و بارہویں جماعت کے لیے دن میں دو مرتبہ ٹیوشن کا باقاعدہ نظام رائج ہے، جس کا مقصد صرف نمبرات نہیں بلکہ مضبوط تعلیمی بنیاد فراہم کرنا ہے۔
ادارے کے اس شاندار ریکارڈ پر والدین، طلبہ اور مقامی افراد کی جانب سے خان میڈم (اجمیری میڈم) کو بھرپور مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ اسٹڈی اسمارٹ کوچنگ کلاسز نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ محنت، رہنمائی اور نظم و ضبط کے ساتھ کامیابی یقینی ہے۔