اسلامک یوتھ فیڈریشن اردھاپور کی جانب سے جلسہ سیرت النبی ﷺ

یوتھ فیڈریشن (IYF) اردھاپور کی جانب سے رواں  ماہ ربیع الاول کے مبارک موقع پر ولادت با سعادت جناب محمد رسول اللہ ﷺ کی نسبت طلباء و طالبات میں سیرت النبی ﷺ سے واقفیت کی غرض سے سیرتؐ رسول کوئز مقابلہ بذریعہ امتحان منعقد کیا گیا تھا،جس میں طلباء کو سیرت رسولؐ کی ایک مختصر کتاب مطالعہ کے لیے دی گئی تھی ،اسی پر سوالیہ پرچہ تیار کرکے امتحان ۲ اکتوبر کو لیا گیا،کامیاب طلباء کو نقد انعامات پہلا 5000ہزار،دوسرا 3000ہزار اور تیسرا انعام 2000 سے طئے گئے تھے،اسی طرح تیسرے انعام کے لیے تین شرکاء کو منتخب کیا گیا اور امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو ترغیبی انعامات بھی تفویض  کیے گئے،تقسیم انعامات کے لیے بروز اتوار ۸ اکتوبر کو جلسہ سیرت النبی ﷺ درگاہ روڈ راحت بینک کے روبرو اردھاپور میں منعقد کیا گیا تھا،جس میں کثیر تعداد میں مسلمانان اردھاپور نے شرکت کی ،اس پروگرام میں ڈاکٹر عابد الرحمن(اورنگ آباد) اور آئی وائی ایف مہاراشٹر سیکرٹری پرویز نادر بطور مقرر مدعو کیے گئے تھے، الحمدللہ سیرت رسول ﷺ کے کوئز مقابلے میں قریب ۲۰۰ طلباء و طالبات نے حصہ لیا جنہیں جلسہ سیرت النبی ﷺ میں انعامات سے نوازا گیا۔نوید خان رکن شوری اردھاپور کی نظامت میں چلنے والا یہ پروگرام مقامی امیر جماعت اسلامی عبداللہ خان صاحب کی دعا پر اختتام کو پہنچا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading