NCP Urdu News 9 Oct 23

وزیراعلیٰ شندے کی خواہش ہے کہ نائب وزیراعلیٰ فڈنویس دہلی جائیں: مہیش تپاسے

ممبئی:شندے گروپ کے ایم ایل اے سنجے شرساٹھ نے حال ہی میں ایک بیان دیا ہے جس میں وہ نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے دہلی جا کر قیادت کرنے کی بات کہی ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے این سی پی کے چیف ترجمان مہیش تپاسے نے کہا ہے کہ ایکناتھ شندے وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھے ہیں لیکن نائب وزیراعلیٰ دیوندرفڈنویس سوپر سی ایم ہیں اور اس بات کا احساس وہ وقتافوقتا وزیراعلیٰ شندے ونائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کو کراتے رہتے ہیں۔

چونکہ سنجے شرساٹھ کو اس بات سے واقف ہیں کہ اسمبلی اسپیکر کے فیصلے کی لٹکتی تلوار کا ریموٹ کنٹرول دیوندرفڈنویس کے پاس ہے، اس شرساٹھ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ فڈنویس دہلی جاکر قیادت کریں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ خواہش فڈنویس کی محبت کی وجہ سے نہیں بلکہ وزیراعلیٰ کے کام کاج میں ان کی بڑھت دخل اندازی کی وجہ سے ہے۔ تپاسے نے کہا کہ اس بات کا پتہ لگانا مشکل نہیں کہ شرساٹھ کے پشت پر کون ہے اور کس کی ایماء پر انہوں نے یہ بیان دیا ہے۔ اس لیے بھلے ہی شرساٹھ نے یہ فڈنویس کے دہلی میں جاکر قیادت کرنے کی بات کہی ہے، لیکن یہ وزیراعلیٰ کے خواہش کے بغیر انہیں نے نہیں کہی ہوگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading