اسرائیل کا ’میزائل حملہ‘: ایران کی تردید، اصفہان میں تین ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ

تل ابیب:امریکی حکام نے بی بی سی کے امریکی پارٹنر سی بی ایس نیوز کو تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے ایران پر میزائل داغا ہے۔ایران نے ملک کے کسی بھی حصے میں اسرائیلی میزائل حملے کی تردید کی ہے.

جمعہ کی صبح سویرے اصفہان شہر کے ارد گرد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام کو فعال کرنے کے بعد تین ڈرون تباہ کر دیے گئے.اصفہان میں ایرانی فضائی اڈہ ہے اور اس صوبے میں کئی فوجی تنصیبات ہیں۔

ابھی تک ایسی کوئی اطلاعات نہیں ہیں کہ کس چیز کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تمام جوہری تنصیبات محفوظ ہیں.دریں اثنا ٹریکنگ سائٹس سے پتہ چلتا ہے کئی پروازوں کو ایران کی فضائی حدود کے گرد موڑ دیا گیا ہے
اسرائیل کی فوج اور پینٹاگون دونوں نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے.

’ایران کا اسرائیل کے خلاف فوری جوابی کارروائی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے‘
ایرانی شہر اصفہان پر حملے کے چند گھنٹے بعد’ ایک سینئر ایرانی اہلکار نے خبر رساں ایجنسی رؤئٹرز کو بتایا ہے کہ ’ایران کا اسرائیل کے خلاف فوری جوابی کارروائی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔‘

دو امریکی حکام نے ایران پر اسرائیلی میزائل حملے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اسرائیل نے ابھی تک اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ایرانی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ’ہمیں پر کوئی بیرونی حملہ نہیں ہوا ہے۔‘

اب سے کچھ دیر قبل ایک ایرانی تجزیہ کار نے ایران کے سرکاری ٹی وی پر دعویٰ کیا کہ ’اصفہان میں فضائی دفاع کے ذریعے مار گرائے گئے منی ڈرون ایران کے اندر سے ہی اڑائے گئے تھے۔انھوں نے اس رپورٹ کو مسترد کیا کہ اسرائیل نے کوئی حملہ کیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading