اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا: ہنگری اسرائیل

مونٹی کارلو انٹرنیشنل” کی خبروں کے مطابق ہنگری کے صدر کاٹالین نووکل نے جمعہ کو کہا ہے کہ ان کے ملک نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ہنگری کے صدر نے بیان ان اطلاعات کے جواب میں دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل میں ہنگری کا سفارت خانہ اپریل میں القدس منتقل کیا جا سکتا ہے۔

ہنگری کے صدر نے چیک صدر میل زیمن سے ملاقات کے بعد پراگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میں نے اخبارات میں خبریں پڑھی ہیں۔ تاہم ہنگری نے ابھی تک اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ منتقل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔