ارنب گو سوامی اور کنگنا کے خلاف اسمبلی میں تحریک مراعات شکنی کی تجویز پیش: وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار کے خلاف توہین آمیز زبان کے استعمال کا شاخسانہ

ممبئی: 8 ستمبر (یو این آئی)وزیر داخلہ انیل دیش مکھ سے لے کر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے تک سب کو تنقید کا نشانہ بنارہے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف شیوسینا نے اسمبلی میں تحریک مراعات شکنی کی تجویز پیش کی ہے جس کے بعد ارنب کی مشکلات برھ سکتی ہیں۔ شیوسینا کے ایم ایل اے پرتاپ سارنائک نے ارون گو گوامی کے خلاف یہ تحریک پیش کی جس نے ریاستی حکومت کو مستقل تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اگر یہ تجویز منظور ہوجاتی ہے تو ارنب کے خلاف ایوان میں کارروائی کی جاسکتی ہے۔

اسمبلی میں پیرتا پ سرنائک نے کہا ، کہ جس طرح سے ریپبلک ٹی وی کے ارنب گوسوامی نے شرد پوار ، وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف زبان استعمال کی ہے ، بہت سے پروگراموں کی بحثوں میں انہوں نے ادھو ٹھاکرے شرد پوار کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کیا ہے ، میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔آزاد میڈیا کے نام پر انہوں نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ، شرد پوار اور دیگر کی شبیہہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔لہذا میں مطالبہ کرتا ہوں کہ سخت کارروائی ہونی چاہئے ، اسپیکر نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ، اس کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی-
انیل پرب نے یہ بھی کہا ، کہ ارنب خود سوچتے ہیں کہ وہ ایک جج ہیں ، اور جس طرح کی زبان وہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار کے خلاف الفاظ استعمال کرتے ہیں ، لہذا اس کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے ، ہم ایسے صحافیوں کے خلاف بھی کارروائی کر سکتے ہیں جنہوں نے وزارء کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ۔اگر وزیر اعظم کے خلاف کوئی ایسی زبان استعمال کی جائے تو اس کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے تو پھر چیف منسٹر کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی سکتی۔

پیرب نے حزب اختلاف سے سوال پوچھ کہ جب کوئی وزیر اعظم کے بارے میں توہین آمیز الفاظ کرتا ہے تو آپ لوگوں کو غصہ آتا ہے ، تو پھر جب وزیراعلی کی توہین ہوتی ہے تو غصہ کیوں نہی آتا۔ جس پر بی جے پی ممبران نے اس پر ہنگامہ کھڑا کردیا کو 10 منٹ کے لئے ملتوی کردیا۔واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس کے بعد سے ریاستی حکومت کے خلاف جارحانہ رویہ رکھنے والے اور وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے لے کر وزیر اعلی ادھوو ٹھاکرے تک سب کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مہاراشٹرا حکومت ، وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور شیوسینا پر مستقل تنقید کی ہے۔

انہوں نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو چیلنج کرنے کے لئے زبان کا بھی استعمال کیا۔ادھر ، کچھ دن پہلے ، شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے بھی ارنب گوسوامی کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا تھا۔

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کیس پر صحافی ارنب گوسوامی بار بار شیوسینا اور مہاراشٹرا حکومت کو نشانہ بنارہے ہیں۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے ملاقات کی تھی اور ارنب گوسوامی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزیر داخلہ کو ایک بیان دیا تھا۔ چینل عوام کے منتخب نمائندوں کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ محکمہ پولیس کی بھی وقتا فوقتا توہین کی جاتی رہی ہے۔ اروند ساونت نے کہا تھا کہ محکمہ پولیس کی ساکھ کو داغدار کردیا گیا ہے۔

ارنب گوسوامی نے ریاست کے وزیر اعلی کو ایک زبان میں دھمکی دی ہے۔ اس کی باڈی لینگویج انتہائی اشتعال انگیز اور پریشان کن تھی۔ یہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی کی نہیں بلکہ پورے مہاراشٹرا کی توہین ہے۔ لہذا ، مہاراشٹر کے عوام ارنب گوسوامی اور اس کے نیوز چینل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading