اردھاپو میں مسئلہ فلسطین تاریخ کے آیینہ میں ” اس عنوان کے تحت ع ظیم الشان جلسہ عام

اردھاپو میں مسئلہ فلسطین تاریخ کے آیینہ میں " اس عنوان کے تحت عظیم الشان جلسہ عام
اردھاپو میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر ایک عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا

اردھا پور ( شیخ زبیر ) کل جماعتی تحریک اردھا پور کی جانب سے مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا اجتماعی مسئلہ جس سے غفلت ایمان کے منافی ہے ۔ قابض اسرائیل مسلسل کئی سالوں سے فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔ فلسطین کی موجودہ صورت حال کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ ازرائیل نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اور ظلم کی انتہا کردی ۔ مسلسل ایک ماہ تک اُس نے غزہ پر بمباری کر کے ہزاروں معصوم بچوں عورتوں اور بوڑھوں کو شہید کر دیا۔ اور مزید یہ سلسلہ جاری ہے ۔ لیکن غزہ کے وہ مایا ناز سپوت جنہوں نے عزم واستقلال کی تاریخ رقم کرکے صحابہ اکرم کی قربانیوں اور شہادتوں کی یاد تازہ کردی ہے۔ تلاوت سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ اس کے بعد نعت پاک پیش پیش کی گئی ۔ اس کے بعد بھنگولی شہر کی معروف و مشہور شخصیت جناب مفتی شفیق الرحمن صاحب نے مسئلہ فلسطین پر اپنے خیالات کا اظہار کیا . او اس مسئلہ پر ایک طائرانہ نظر ڈالی ۔ آپ نے کہا کہ " جنگ میں شہادتیں نہیں نہیں دیکھی جاتی "
بلکہ مقاصد دیکھنے جاتے ہیں، اور حماس اپنے
مقصد میں کامیاب ہو گیا ہے مزید آپ نے کہا کہ بھارت کے مسلم نوجوانوں کو فلسطین کے نوجوانوں سے سبق لینا چاہئے ۔ ایمان ، استقامت. نظم وضبط ‘ نظام صحت’ بہادری، شجاعت کو بلند معیار پر پہنچایا جا جا سکتا۔ ہے۔
غرض مفتی صاحب نے اپنے خطاب کے ذریعہ عوام کے دلوں میں مسئلہ فلسطین کے ذریعہ ایمان کی حرارت پیدا کر دی۔۔ دعا ہر اس جلسہ کا اختتام ہوا ۔ اس جلسہ میں نظامت کے فرائض مفتی فرقان صاحب نے انجام دیئے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading