ناندیڑ کی خبریں : آج شیوجینتی ‘ٹرافک نظام میں تبدیلی

ناندیڑ:18فروری ۔(ورق تازہ نیوز)شہر میں 19فروری منگل کوشیو جینتی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ جلسے اور جلوس نکالے جاتے ہیں جس سے شہر کے راستوں پر ٹریفک کے مسائل ہوتے ہیں اس لئے پولیس کے محکمہ ٹریفک نے ایک دن کے لئے ٹرافک کے نظام میں عارضی تبدیلی کی ہے ۔شہر کے قدیم مونڈھاتا دینا بینک‘ مہاویر چوک ‘تروڑیکرمارکیٹ ‘کلا مندر ‘ شیواجی نگر ‘ آئی ٹی آئی چوک تک راستے ٹرافک کے لئے بند ر ہے گی ۔راج کارنرسے آئی ٹی آئی کی طرف آنے کے لئے ورکشاپ ٹی پوائنٹ ‘سرینگر سے آئی تی آئی تک دائیں بازو بند رہے گا۔ برقی چوک تا قدیم ونڈھا کی طرف جانے کے لیے راستہ بند رہے گا۔سیڈکو ۔ہڈکو سے قدیم ونڈھا جانے کے لیے راستہ بند رہے گا۔ برقی چوک تا قدیم مونڈھا کی طرف جانے کے لیے محمد علی روڈ کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ وزیرآباد چوک کی طرف سرینگر ورکشاپ کی طرف جانے کے لیے ٹرافک وزیر آباد چوک پولیس ہیڈکوارٹر ‘لال واڑی انڈربریج‘ شیواجی نگر وائی پوائنٹ کی طرف جانے کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔راج کارنر سے قدیم مونڈھا راستے پر ٹرافک راج کارنر‘ ورکشاپ ‘ آنند نگر ناگر جونا پوائنٹ ‘انا بھاو¿ ساٹھے چوک یاتری نواس ‘ ابچل نگر کا راستہ استعمال کیا جائے۔ اس طرح کا پریس نوٹ جاری کیا ہے۔

ناندیڑ:نوجوان ملازمت کاجھانسہ‘دھوکہ دہی کامقدمہ درج

ناندیڑ:18فروری ۔(ورق تازہ نیوز)گجرات کی کمپنی میں ملازمت دلوانے کالالچ دے کر جس کے لئے تربیت دینے کے بعد نوجوان سے 46ہزار روپے لینے کے معاملے میں مکھیڑ پولس نے دھوکہ باز کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے ۔ یہ طالب علم دیگلور تعلقہ کا رامپور کاساکن ہے ۔ یوگیش شیواجی کوکنے کے علاوہ دیگر ایک شخص نے اگست 2018 میں گجرات کے احمد آباد میں ڈائنمک بینیفیشیل اگوڈ مارکیٹنگ کمپنی میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیاتھااس کے بعد یوگیش کو گجرات طلب کرکے ٹریننگ دی گئی ۔اسکے علاوہ ملزم نے اپنے معاون دوست کے بینک اکاو¿نٹ میں 46ہزار 500 روپے جمع کرنے کیلئے کہا ۔اس لئے یوگیش نے یہ رقم جمع کردی ۔اسکے بعد یوگیش نے ملازمت کے بارے میں ملزمین سے دریافت کیالیکن کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیاگیا ۔اپنے ساتھ دھوکہ دہی ہونے کا علم ہوتے ہی نوجوان نے اپنے دوست کے ہمراہ پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے اس معاملے میںشکایت درج کروائی ۔ پی ایس آئی ساونت مزید تفتیش کررہے ہیں۔

نیلنگہ میں ایک روزہ ”افکارِ رضا“ سیمنار

ناندیڑ-18 فروری (ورق تازہ نیوز)صد سالہ عرسِ امام احمد رضا علیہ الرحمہ کی مناسبت سے نیلنگہ،ضلع لاتور میں19 فروری بروز منگل صبح گیارہ بجے ایک تاریخ ساز سیمنار کا انعقاد ہونے جارہاہے ۔ جس میں ملک کے معروف اور نامور علماو قلم کار حضرات شرکت فرمارہے ہیں۔ اس سیمنار کی یہ انفرادیت و خصوصیت ہے کہ یہ علاقہ¿ مراٹھواڑہ میں اپنی نوعیت کاایک منفرد سیمنار ہونے جارہاہے۔ جس میں مقالہ نگاران اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ کی حیات ِ مقدسہ کے مختلف پہلووں اور موجودہ دور میں آپ کی تعلیمات کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالیں گے۔ دارالعلوم دارالفرقان ”کنزالایمان “ کے بانی و مہتمم اور سیمنار کے کنوینر ڈاکٹر سعادت محمد حسین شیخ نے بتایا کہ اس تاریخی سیمنار میں حضرت مولانا محسن رضا ضیائی ‘ایڈیٹر‘ ماہ نامہ انوارِ ہاشمی،پونہ، خلیفہ¿ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا سید اکرام الحق ،پرسنپل دارالعلوم محبوب سبحانی،مفتی مظفر علی ‘ استاذ جامعہ اسلامیہ للبنات گلبرگہ اپنے قیمتی اور گراں بہامقالہ جات پیش فرمائیں گے۔ ان کے علاوہ ابتدائی کلمات ڈاکٹرمحمد سعادت حسین شیخ پیش کریں گے، نظامت کے فرائض حضرت مولانا کاشف رضا شاد مصباحی انجام دیں گے۔ اور اس سیمنار کی صدارت حضرت مفتی غلام مصطفیٰ صاحب فرمائیں گے۔ مہمانانِ کرام میں حضرت مفتی جابر رضا مصباحی لاتور، حضرت مولانا محمد رضا نلدرگ،ایڈوکیٹ میر فرخندہ علی اور ان کے علاوہ بھی کثیر تعداد میں علما و ائمہ اور دانشوران شرکت فرمائیں۔ سیمنار کی انتظامیہ کمیٹی نے تمام مسلمانوں سے گزارش کی ہے کہ اس سیمنار میں شریک ہوکر علما ئے کرام اورمقالہ نگاران کے بیانات و نگارشات سے استفادہ کریں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading